پی ٹی آئی
موجودہ تعلیمی نظام کو انگریزوں کی ساز ش قرار دیتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ اسے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے مادری زبان کے استعمال پر زور دیا ۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا ’’ہم اس طریقہ تعلیم میں بندھے گئے ہیں، اسے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ غلط ہے کہ تمام علم صرف مغربی ممالک سے آتی ہے ۔ مغرب نے ہم سے سیکھا ہے لیکن انگریزوں کے ملک میں آنے کے بعد ایسا ذہن تیار کیا گیا کہ علم و معلومات صرف مغربی ممالک کا ہی حصہ ہیں۔‘‘ راج ناتھ سنگھ لکھنو میں جئے پور یا انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے18ویں کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے67برس بعد بھی برطانوی تاریخ داں تھامس بابنگٹن میکلے کے تیار کردہ تعلیمی نظام کو بہتر سمجھا جارہا ہے ۔ اسی طرح67سال بعد بھی دنیا کے275بہترین انسٹی ٹیوٹس اور100بہترین ٹکنیکل انسٹی ٹیوٹ میں سے ایک بھی ہندوستانی ادارہ شامل نہیں ہے ۔ زبان کے استعمال کا سوال اٹھاتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ دوسری زبان کے بارے میں معلومات حاصل کرنا ضروری ہے لیکن یہ دیکھنا لازمی ہے کہ اپنی مادری زبان میں کام کے سلسلہ میں کہاں تبدیلی ہورہی ہے ۔ کیوں ایک شخص انگریزی میں بات کرتا ہے ، اس لئے ہمارے وزیر اعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام مواد کو ممکن حد تک ہندی میں تبدیل کریں گے ۔
انہوں نے طلبہ کو بیرونی زبانوں سے دباؤ سے آزاد ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ آزادانہ طریقہ سے سونچ اختیار کریں ۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا تعلیم کے ساتھ ساتھ کردار کی تعمیر اور اقدار پر عمل آوری بھی لازمی ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ’’میک ان انڈیا‘‘ نعرہ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ملک کو اندرون 10 برس پیداوار ی مرکز میں تبدیل کرنا چاہتی ہے ۔ وزیر اعظم نے میک ان انڈیا نعرہ دیا ہے اور ہمیں آئندہ 10برسوں میں ملک کو پیداواری مرکز میں تبدیل کرنا ہوگا۔ راج ناتھ سنگھ جو کل اسرائیل اور مونا کو کا دورہ پر جارہے ہیں، تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا انٹر پول کانفرنس کے موقع پر سرحدی سیکوریٹی اور پولیس کو عصریانہ کے مسئلہ پر مذاکرات ہوسکتے ہیں ۔ راج ناتھ سنتھ نے کہا کہ ان کے دورہ اسرائیل کے دوران وہ وزیر اعظم اسرائیل سے ملاقات کرتے ہوئے ان مسائل پر ٹکنیکل مدد دینے کی اپیل کریں گے ۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ اسرائیل سے سرحدی سیکوریٹی کے مسائل پر معلومات حاصل کریں گے ۔
Need to Change Present Education System: Rajnath
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں