لیپ ٹاپس اسکیم کے باعث سماج وادی پارٹی کو شکست - ملائم سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-18

لیپ ٹاپس اسکیم کے باعث سماج وادی پارٹی کو شکست - ملائم سنگھ

ایک ایسے بیان میں جس سے چیف منسٹر اتر پردیش اکھلیش یادو کو شرمندگی اٹھانی پڑے گی ، سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یاد ونے لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کی شکست کے لئے ان کی مفت لیپ ٹاپ اسکیم کو مورد الزام ٹھہرایا ہے ۔ پارٹی کے شعبہ خواتین کے قونی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ملائم سنگھ یادو نے کہا کہ وہ بارہویں جماعت کے طلباء کو لیپ ٹاپس تقسیم کرنے کے ہمیشہ سے مخالف تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے لیپ ٹاپ تقسیم کئے اور ریاستی عوام نے ان ہی لیپ ٹاپس پر نریندر مودی کی تقاریر کی سماعت کی۔ عوام ان تقاریر سے متاثر ہوئے اور ہم الیکشن ہار گئے ۔ ملائم سنگھ یادو جس وقت یہ بات کہہ رہے تھے اس وقت قنون کی رکن پارلیمنٹ اور اکھلیش یادو کی بیوی ڈمپل یا دوشہ نشین پر موجود تھیں ۔ 2012کے اسمبلی الیکشن میں اکھلیش یادو نے طلباء کو مفت لیپ ٹاپس کا وعدہ کیا تھا ۔ حکومت نے گزشتہ دو سال میں طلباء کو مفت لیپ ٹاپس کا وعدہ کیا تھا۔ حکومت نے گزشتہ دو سال میں طلباء کو 27لاکھ سے زائد لیپ ٹاپس تقسیم کئے ۔ اکھلیش یادو نے تاہم دعویٰ کیا ہے کہ لیپ ٹاپ اسکیم ان کی حکومت کی بڑی کامیابی ہے ۔ اس اسکیم کو لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کی شکست کے بعد روک دیاگیا ۔ پچھلی لوک سبھا میں سماج وادی پارٹی ارکان کی تعداد22تھی لیکن اس بار وہ صرف پانچ نشستوں پر ہی کامیابی حاصل کرپائی۔ ملائم سنگھ یادو نے مودی کی سوچ بھارت مہم پر بھی تنقید کی اور کہا کہ جب تک ملک میں غربت ہے ایسی مہمیں بے معنی ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ صفائی مہم میں اگر کوئی سنجیدہ ہے تو اسے پہلے غربت مٹانے پر غور کرنا چاہئے ۔

پی ٹی آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو نے آج پردہ کو غلط روایت قرار دیتے ہوئے ایک تنازعہ کو ہوا دی۔ انہوں نے کہا کہ اسے ترک کردینا چاہئے ۔ انہوں نے اپنی پارٹی کے شعبہ خواتین کے قومی کنونشن میں کہا کہ یہ سسٹم(پردہ) ماضی بعید میں نہیں پایاجاتا تھا ۔ کیا سیتا اور دروپدی پردہ کرتی تھیں ۔ بعد میں کچھ ایسے حالات پیدا ہوئے کہ خواتین کو پردہ کرنا پڑا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خواتین کا احساس کمتری دور کرنے کے لئے کام کرنا چاہئے ۔ پردہ سسٹم غلط روایت ہے اور اسے ختم کردینا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین نے اب یونیفارم پہن لیا ہے ۔ وقت آگیا ہے کہ اب پردہ سسٹم کے بارے میں کوئی فیصلہ کریں۔ ایسی خراب روایت ختم ہوجانی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ سوشلسٹ قائد رام منوہر لوہیا نے وکالت کی تھی کہ خواتین کی زندگی کے تمام شعبوں میں مساوی حصہ داری ہونی چاہئے

Laptop scheme cost us Lok Sabha polls: Mulayam Singh Yadav

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں