عمر عبداللہ کی رہائش گاہ کے باہر بی ایس ایف جوان کی فائرنگ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-18

عمر عبداللہ کی رہائش گاہ کے باہر بی ایس ایف جوان کی فائرنگ

چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ کی رہائش گاہ کے باہر بی ایس ایف کے ذہنی دباؤ کا شکار جوان نے اندھا دھند فائرنگ کردی جسے سیکوریٹی کی ایک بڑی خلاف ورزی تصور کیاجارہا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ بی ایس ایف جوان نے انتہائی سیکوریٹی والے علاقہ میں گپکارروڈ پر چیف منسٹر کی رہائش گاہ کے باہر تقریباً12راؤنڈ فائرنگ کی۔ آج صبح پیش آئے واقعہ کے بعد علاقہ میں خوف کی لہر دوڑ گئی ۔ کانسٹبل کشٹو گھوش کی فائرنگ میں تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا ۔ وہ چیف منسٹر کی رہائش گاہ کے باہر سیکوریٹی ڈیوٹی پر تعینات تھا ۔ حادثہ کے وقت عبدالہ مکان پر موجود نہیں تھے۔ مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے گھوش کو فوراً ہی حراست میں لے لیا گیا ۔ اس نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ وہ شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہے جس کی وجہ سے اس سے یہ حرکت سرزد ہوئی ۔ عمر نے جو اسمبلی انتخابات کی مہم پر لداخ گئے ہوئے ہیں ٹوئیٹر پر کہا کہ انہیں اپنی سیکوریٹی ٹیم پرمکمل بھروسہ ہے ۔ بی ایس ایف جوان کی فائرنگ کے واقعہ کو اہمیت نہیں دیتے ۔ بی ایس ایف کے ترجمان نے کہا کہ2012ء میں فورس میں بھرتی ہونے والا گھوش جسمانی طور پر فٹ ہے لیکن آج صبح اس نے ایک خلاف معمول حرکت کی ۔، اس نے رخصتیں بھی حاصل کیں اور ڈیوٹی کی وجہ سے تناؤ کا کوئی سوال نہیں ہے ۔ جب تک واقعہ کی تحقیقات مکمل نہیں ہوگی اسے دوبارہ ڈیوٹی پر تعینات نہیں کیاجائے گا ۔ واقعہ سے ہائی سیکوریٹی علاقہ میں خوف کی لہر دوڑ گئی جب کہ یہاں وزراء اور اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کے بشمول کئی سیاست دانوں کی قیام گاہیں ہیں ۔

BSF man opens fire outside Omar's house

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں