محبت کا بوسہ احتجاج - کولکتہ تک پھیل گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-07

محبت کا بوسہ احتجاج - کولکتہ تک پھیل گیا

کولکتہ
پی ٹی آئی
کوچی کے بعد’’کس آف لو‘‘ اب کولکتہ میں بھی پھیل گیا ہے ، جہاں دو یونیورسٹیوں کے طلباء نے اخلاقی پولیسنگ کے خلاف احتجاج کیا ہے ۔ کارکنوں نے مذہبی بنیاد پر ستی اور جنون میں اضافہ کا الزام عائد کرتے ہوئے جادو پور میں ایک احتجاجی ریالی میں حصہ لیا جب کہ شمال میں پریسڈنسی یونیورسٹی کے طلباء کے کثیر تعداد کالج اسٹریٹ پر انڈین کافی ہاؤز کے روبرو جمع ہوئی ۔ انہوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈس تھام رکھے تھے تاکہ کیرالا میں شروع ہونے والی اس تحریک سے اظہار یگانگت کرسکیں ۔ جادو پور یونیورسٹی کے زائد از300کارکن جن میں موجودہ و سابق طلباء و بیرونی افراد شامل تھے کل دوپہر جادو پور پولیس اسٹیشن تک مارچ کیا جہاں وہ ایک دوسرے بغلگیر ہوگئے۔ بوسہ بازی کی اور نعرے لگائے ۔ پی ایچ ڈی کی طالبہ سائم کینی جس نے اپنے دوست کے ساتھ بوسہ بازی کی کہا کہ اب وقت آچکا ہے کہ ہم اپنی آزادی اور اظہار خیال کی آزادی پر ناجائز رکاوٹوں کے خلاف احتجاج کریں ۔ میں یہ آزادی چاہتی ہوں کہ مجھے اپنی مرضٰ سے اور پسندیدہ مقام پر بوسہ لینے کا حق دیاجائے ، اس کو عمل دخل کرنے کا حق حاصل نہیں ۔ ہم اخلاقی پولیسنگ کے خلاف احتجاج کررہے ہیں اور کسی کے ساتھ کوئی تنازعہ نہیں چاہتے ۔

'Kiss of Love' spreads to Kolkata

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں