سعودی عرب میں فرقہ واریت پھیلانے پر ٹی وی چینل بند - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-07

سعودی عرب میں فرقہ واریت پھیلانے پر ٹی وی چینل بند

دبئی
یو این آئی
سعودی عرب میں یوم عاشورہ کے موقع پر حملے میں8افراد کی ہلاکت کے بعد سعودی حکام نے فرقہ واریت پھیلانے کے الزام میں ایک ٹی وی چینل کو بند کردیا ہے ۔ وسال ٹی وی پر الزام ہے کہ اس نے ایک فرقہ کے خلاف نفت پر مبنی پروگرامس نشر کئے جس کی وجہ سے ملک کے مشرقی اور جنوب مغربی حصہ میں رہنے والی اقلیت کے لئے خطرات بڑھ گئے ہیں ۔ سعودی عزیر اطلاعات عبدالعزیز خوجہ نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ انہوں نے ریاست میں وسال ٹی وی کے دفاتر اور نشریات بند کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔ وسال ٹی وی کے عہدہ داروں سے جب ان کا موقف جاننے کی کوشش کی گئی تو وہ دستیاب نہیں ہوسکے۔ لیکن ان کی ویب سائٹ پر ان کے مقاصد میں ایک فرقہ کے خلاف نشریات چلانا شامل ہے۔ واضح رہے کہ پیر کے روز الاحصا کے علاقہ میں یوم عاشورہ کے حوالے سے منعقدہ پروگرام پر کچھ نقاب پوش افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے8افراد کو ہلاک کردیا تھا ۔ منگل کے روز پولیس نے حملے میں ملوث ہونے کے شک میں6شہروں سے15افراد کو گرفتار کیا تھا۔ سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق سیکوریٹی اہلکاروں سے قاصم کے علاقہ میں فائرنگ کے تبادلے میں دو مشتبہ افراد اور دو سیکوریٹی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ سعودی عرب کی سینئر علماء کونسل نے اس واقعہ کا انتہائی گھناؤنا جرم قرار دیتے ہوئے ملوث افراد کے لئے سخت ترین سزاؤں کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔

Saudi Arabia shuts office of TV channel for fomenting sectarian tension

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں