جموں و کشمیر اور جھار کھنڈ میں تنہا مقابلہ کرنے کا اعلان - مایاوتی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-06

جموں و کشمیر اور جھار کھنڈ میں تنہا مقابلہ کرنے کا اعلان - مایاوتی

لکھنو
پی ٹی آئی
مایاوتی نے آج کہا کہ ان کی پارٹی جموں و کشمیر اور جھار کھنڈ اسمبلی انتخابات میں تنہا مقابلہ کرے گی۔ انہوں نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ بی ایس پی ، جموں و کشمیر اور جھار کھنڈ میں آنے والے اسمبلی انتخابات میں تنہا مقابلہ کرے گی جس طرح اس نے ہریانہ اور مہاراشٹرا میں کیا۔ ان دونوں ریاستوں میں ان کی پارٹی کی مایوس کن کارکردگی سے متعلق سوال پر اتر پردیش کی سابق چیف منسٹر نے کہا کہ بی ایس ایس پی کے علاوہ دیگر جماعتوں کو بھی کافی کامیابی نہیں ملی ہے کیوں کہ عوام وزیر اعظم مودی کی اپیلوں کا شکار ہوگئے جنہوں ںے ان کی حکومت کی کارکردگی کو جانچنے مزید مہلت دینے کامطالبہ کیا تھا ۔ مایاوتی نے بی جے پی زیر قیادت حکومت کویہ کہتے ہوئے نشانہ بنایا کہ پارٹی اپنے آپ کو ثابت کرنے کے لئے مزید مہلت مانگتے ہوئے اسمبلی انتخابات میں ووٹ حاصل کررہی ہے ، لیکن سچائی جلد ہی سامنے آئے گی ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ گنگا کی صفائی کی مہم جنگی پیمانہ پر شروع کرنے کا وعدہ کرنے کے باوجود اب تک کچھ نہیں کیا گیا ہے لیکن سچائی عنقریب سامنے آئی ہے ۔ اس مسئلہ سے عوام کی توجہ ہٹانے ایک ڈرامہ کیاجارہا ہے اور وزیر اعظم ک7نومبر کو وارانسی کا دورہ کررہے ہیں۔ بی ایس پی سربراہ نے بیرونی ممالک میں جمع کالا دھن واپس لانے اور مہنگائی پر قابو پانے کے مسئلہ پر بی جے پی زیر قیادت حکومت کو نشانہ بنایا۔
یواین آئی کے بموجب اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ ملک میں نریندر مودی کی لہر تقریباً سال بھر تک جاری رہے گی ، بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے آج کہا کہ بی جے پی کے دور میں اچھے دن صرف صنعت کاروں اور تاجرین کے لئے واپس آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کالا دھن، مہنگائی اور بے روزگاری کے مسئلہ پر اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے لیکن دوسری طرف صنعت کاروں اور تاجرین کو مختصر سی مدت میں تمام رعایتیں فراہم کی گئی ہیں۔ بی جے پی کی جیت کا سلسلہ تقریباًسال بھر تک جاری رہے گا کیون کہ لوگ ابھی بھی نریندر مودی کے وعدوں پر بھروسہ کررہے ہیں لیکن اس کے بعد انہیں نتائج کا سامنا کرنا پڑ ے گا اور بی جے پی برے دن واپس آئیں گے ۔ مایاوتی نے یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹرا اور ہریانہ کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی کو کانگریس کے خلاف عوام کے موڈ کا نتیجہ قرار دیاجاسکتا ہے ۔ رائے دہندے بی جے پی کو اپنے وعدے پورے کرنے ابھی بھی مہلت دے رہے ہیں۔ روزگار کے شعبہ میں حکومت نے کچھ نہیں کیا ہے ۔ بھگوا بریگیڈ کے صرف چنندہ افراد کو کچھ مواقع ملے ہیں۔ مایاوتی نے کہا کہ نریندر مودی کا7نومبر سے وارانسی ک امجوزہ دورہ اپنی کوتاہیوں پر پردہ ڈالنے اور مندروں کے شہر کے رائے دہندوں سے کیے گئے وعدوں کی عدم تکمیل کی پردہ پوشی کی کوشش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی ، سوچھ بھارت کا مسئلہ اٹھا رہے ہیں لیکن گنگا کی صفائی کا کیا ہوا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں