افسا قانون کے خلاف جدوجہد اروم شرمیلا کی بھوک ہڑتال کا 15 واں سال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-07

افسا قانون کے خلاف جدوجہد اروم شرمیلا کی بھوک ہڑتال کا 15 واں سال

امپھال
پی ٹی آئی
فوج کو خصوصی اختیارات دینے کے خلاف سماجی کارکن اروم شرمیلا کی جانب سے بھوک ہڑتال اور احتجاج کے15ویں سال میں داخل ہونے پر یہاں طلبہ، سیول سوسائٹیز اور انسانی حقوق کی دیگرتنظیموں نے دھرنا ، بھوک ہڑتال اور مظاہرے کئے۔ منی پور میں1958ء سے جاری متنازعہ آمڈ فورسس اسپیشل پاور ایکٹ (اے ایف ایس اے) کے خلاف اروم شرما5نومبر2000ء سے بھوک ہڑتال کررہی ہیں۔ انہوں نے یہ احتجاج 15سال قبل 2نومبر2000ء میں امپھال ایر پورٹ کے قریب آسام رائفلز کی جانب سے دس شہریوں کو انکاؤنٹر میں قتل کردئیے جانے کے بعد شروع کیا تھا۔ ملک و بیرون ملک کے انسانی حقوق کارکنوں نے کل احتجاجی پروگرام منعقد کئے ۔ جسٹس پیس فاؤنڈیشن (جے پی ایف) کے ترجمانوں، ہیومن رائٹس الرٹ(ایچ آر اے) اور ریاست منی پور کی ایک بڑی سماجی تنظیم ، اپنبا ، منی پور ماتم اشیل کنگلوپ ، نے بتایا کہ احتجاجیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ افسا ، قانون کو شمالی مشرقی ریاستوں اور جموں و کشمیرسے برخواست کیاجائے ۔
جے پی ایف، ایشین فورم فارہیومن رائٹس اینڈ ڈیولپمنٹ(بنکاک) مئی 18میموریل فاؤنڈیشن( کوریا) اور ایچ آر اے نے بھی کل صبح8تا4بجے دن تک بھوک ہڑتال کی ۔ پیپلز یونین فارسیولبرٹیز کے بینا یاک سین اور پبلک ہیلت فزیشن( انڈیا) کے سکریٹری جنرل لینن راگھو ونشی کے علاوہ نیپال اور انڈونیشیا کی انسانی حقوق کی دیگر تنظیموں کے قائدین نے بھی بھوک ہڑتال میں شرکت کی اور پریس کانفرنس سے خطاب کیا ۔ اروم شرمیلا سے اظہار یگانگت کرتے ہوئے بنیاک سین نے کہا کہ ہم افسا قانون کی منسوخی کے کاز کی ہر وقت تائید کرتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ قانون جمہوریت کی روح کوتباہ کرتا ہے اور انصاف رسانی کے راستوں کو بند کرتا ہے۔ منی پور کی زائد از دو نسلیںآزادی کے مطلب کو جانے بغیر بڑی ہوئی ہیں۔ سین نے سپریم کورٹ سے بھی کہا کہ وہ سنتوش ہیگڈے کمیشن کی تجاویز پر عمل آوری کرے ۔ جس کا2013ء میں منی پور کے انکاؤنٹرس کی تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ کے حکم پر تقرر عمل میں آیاتھا۔

Irom Sharmila's fast against AFSPA enters 15th year

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں