ایران کے ساتھ مذاکرات میں کچھ رکاوٹیں - امریکہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-19

ایران کے ساتھ مذاکرات میں کچھ رکاوٹیں - امریکہ

واشنگٹن
پی ٹی آئی
اس بات کا مشاہدہ کرتے ہوئے کہ بین الاقوامی برادری کی جانب سے ایران کے متنازعہ نیو کلیر پروگرام بات چیت میں مسلسل پیشرفت ہورہی ہے ، امریکہ نے کہا کہ ابھی کچھ اسے مسائل ہیں جو دور کرنا باقی ہے ۔ ہمیں یقین ہے کہ وہ24نومبر تک دی گئی مہلت تک ہوجائیں گے ۔ ہم نے مذاکرات میں کچھ پیشرفت کی ہے ، لیکن ابھی پائے جانے والے اختلافات دور کرنے ہیں ۔ یہبات کل سینئر عہدیدار نے کانفرنس کے دوران بتائی جواہم مذاکرات کے احیاء سے ایک دن قبل طلب کی گئی تھی ۔ یہ مذاکرات ایران اور5+1ممالک کے ساتھ وائنا میں ہورہے ہیں ۔ عہدیدار نے اس بات پر زور دیا کہ 24نومبر کے بعد مذاکرات نہیں ہوں گے جو کہ مذاکرات ختم کردینے کی تاریخ ہے ۔ ایران کے ساتھ نیو کلیر پروگرام کے تعلق سے ہورہے ہیں ۔ جن کی قیادت امریکہ کررہا ہے ۔ اس کا یہ استدلال ہے کہ ایران کا نیو کلیر پروگرام ہتھیاروں پر مبنی ہے، جس کی تہران نے تردید کردی ہے ۔ ایران کا یہ موقف ہے کہ اس کا نیو کلیر پروگرام صر ف شہری اور پرامن مقاصد کے لئے ہے ۔ اب تک ایران اپنے موقف پر قائم ہے ۔ مذہبی رہنما کا فتویٰ بھی اس ضمن میں آیا ہے کہ وہ نیو کلیر اسلحہ تیار کرے گا ، بہر حال اب مذاکرات قریب الختم ہیں اور ہمیں اندازہ ہے کہ فیصلہ عنقریب کیاجائے گا۔ عہدیدار نے یہ بات بتائی۔

Iran Nuclear Pact Faces an Array of Opposing Forces

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں