محکمہ انکم ٹیکس - سہارا گروپ کے 135 کروڑ نقدی اور جواہرات ضبط - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-25

محکمہ انکم ٹیکس - سہارا گروپ کے 135 کروڑ نقدی اور جواہرات ضبط

نئی دہلی
پی ٹی آئی
محکمہ انکم ٹیکس نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ٹیکس انحراف کے الزامات میں ملوث ہونے کی تحقیقات کے طور پر دہلی اور نوئیڈا کے دو مقامات پر چھاپوں کے دوران سہارا گروپ سے135کروڑ سے زائد قیمت پر مشتمل نقدی اور جواہرات کو ضبط کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق محکمہ نے اپنی سب سے بڑی ضبطی میں ایک کروڑ روپئے کی لاگت والے جواہرات کو حاصل کیا۔ ضبط کردہ نقدی کو دہلی کے عوامی شعبہ والے بینک میں جمع کردیا گیا ہے ۔ سہارا گروپ سے ربط کئے جانے پر کہا گیا کہ جان لیجئے کہ آپ کی معلومات میں لائی گئی رقم کی مقدار درست نہیں ہے بلکہ جو بھی مقدار ہوگی اس کا ایک ایک پیسہ کمپنی کی قانونی حیثیت کی حامل آمدنی ہے ۔ گزشتہ ایک سال سے ہماری جائیدادوں کے تعلق سے ہم مکمل طور پر خطرات کا سامنا کررہے ہیں اور20ماہ سے منجمد کردہ ہمارے تمام اکاؤنٹس کی مکمل رقم کو سہارا گراپ کے حوالہ کردیا گیا ہے ۔ سہارا گروپ کے ایک ترجمان نے یہ بات کہی ۔ نیز انہوں نے کہا کہ ہنگامی حالات میں کمپنی کی ضرورت کے لئے مختلف مقامات پر نقدی کو رکھا جاتا ہے ۔ محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے اس ضبط کردہ رقم کی تحقیقات کے سلسلہ میں حوالہ کے نقطہ نطر سے بھی دیکھاجارہا ہے ۔ اس سلسلہ میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم کو کالے دھن کے طور پر تحقیقات کے لئے ایک رپورٹ پہلے ہی روانہ کی جاچکی ہے اور سہارا گروپ کو نقدی رقم کی تفصیلات فراہم کرنا ہوگا ۔ کالے دھن کی ترسیل کی روک تھام کی دفعہ کے تحت ممبئی میں ایک فوجداری مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

I-T seizes over Rs 135 cr cash, jewellery from Sahara group

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں