پاکستان میں داعش کے اثر ورسوخ میں اضافہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-15

پاکستان میں داعش کے اثر ورسوخ میں اضافہ

اسلام آباد
پی ٹی آئی
دارالحکومت کے قریب دولت اسلامیہ( آئی ایس) کے ار پرچم لہرائے جانے کے ایک یوم بعد پاکستان کے سارے شمالی وزیرستان قبائلی علاقہ میں خطرناک عسکریت پسند گروپ داعش کی مقامی تائید کے علامات سامنے آئے ہیں ۔ دیواروں پر داعش کے لئے خیر مقدمی نعرے درج کئے گئے ہیں۔ یہ نعرے سٹی روڈ’ کانٹ روڈ، ڈیرہ اسمعیل خان روڈ اور میراں شاں روڈ واقع بنو ضلع میں دیکھے گئے ۔ ایسی ہی اطلاعات ملک کے دیگر مقامات سے بھی موصول ہوئی ہیں جن سے انتہا پسند گروپ کی تائید ظاہر ہوتی ہے ۔روزنامہ ڈان نے اطلاع دی ہے ۔ ہم شام اور داعش گروپ کے سربراہ ابو بکر البغدادی کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ یہ اردو زبان میں تحریر دیکھی گئی ۔ بنو کی سرحدات شمالی وزیرستان ، پاکستانی طالبان کے اعصابی مرکز ہے ۔ جہاں پاکستانی فوج ، طالبان عسکریت پسندوں کے خلاف ضرب عضب کا ررورائی انجام دے رہی ہے ۔ قبل ازیں ورقیوں کے بارے میں یہ خیال کیاجاتا تھا کہ داعش کی جانب سے پشاور کے بیشتر علاقوں اور افغان پناہ گزین کیمپ سے تقسیم کئے گئے ہیں ، لیکن بعد میں ان کو ضبط کرلیا گیا ۔ داعش نے اس سال ستمبر میں پاکستان اور افغانستان میں داخلہ حاصل کیا جب کہ گوانتانستانامو کے سابق محروس عبدالرحیم مسلم دوست کو خراسان( افغانستان، پاکستانی ، ایرانی اور وسطی ایشیائی علاقائی) بیلٹ کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔ آئی ایس (داعش) پروپیگنڈہ ورقے افغانستان ، پاکستان قبائلی بیلٹ اور پشاور میں کچھ افغان پناہ گزینوں کے کیمپ میں تقسیم کئے گئے ۔ بہر حال ان اطلاعات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ہوم سکریٹری خیبر پختونخواہ سید اختر علی شاہ نے کہا کہ ورقیوں کی تقسیم سے متعلق اطلاعات کی جانچ کررہے ہیں لیکن اس کے معتبر ہونے پر شبہ ظاہر کیا ۔

ISIS Influence Spreads in Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں