افغان صدر اشرف غنی کے دو روزہ دورہ پاکستان کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-15

افغان صدر اشرف غنی کے دو روزہ دورہ پاکستان کا آغاز

اسلام آباد
آئی اے این ایس
پاکستان اور افغانستان نے اپنے ممالک کو فائدہ پہنچانے کے لئے اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں باہمی اشتراک کو فروغ دینے سے اتفاق کرلیا ہے ۔ معاہدہ دورہ پر آئے افغان صدر اشرف غنی ، وزیر فینانس اسحاق ڈار اور وزیر اعظم کے مشیر و نیشنل سیکوریٹی اور خارجہ امور سرتاج عزیز سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران طے پایا۔ ریڈیو پاکستان نے یہ اطلاع دی ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ تعلقات کو نمایاں طور پر بہتر بنانا چاہتا ہے ۔ انہوں نے افغانستان کو متعدد شعبوں میں امکانی تعاون کا پیشکش کیا ۔ غنی ملک کے دو روزہ دورہ پر اسلام آباد آئے ہوئے ہیں وہ نور خان ایر بیس پر پہنچے جن کا عزیز نے خیر مقدم کیا ۔ عبدالغنی کے ہمراہ ایک اعلٰی سطحی وفد بھی آیا ہے جس سینئر قائدین کا بینی وزراء اعلیٰ عہدیداروں اور تجارتی نمائندوں پر مشتمل ہے ۔ وہ صدر ممون حسین سے ملاقات کریں گے ۔ بعد میں وہ وزیر اعظم نواز شریف سے بھی ہفتہ کو ملاقات کریں گے ۔ توقع ہے کہ نواز اور غنی دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے کرکٹ میاچ کا بھی مشاہدہ کریں گے ۔ پاکستان ایسا پہلا ملک ہے جو ستمبر میں حلف برداری کی تقریب میں شریک تھا ۔ اس سے قبل غنی نے سعودی عرب اور چین کا بھی دورہ کیا تھا۔
پی ٹی آئی
افغانستان کے نو منتخبہ صدر اشرف غنی نے آج چیف آف آرمی اسٹاف( سی او اے ایس) جنرل راحیل شریف سے جنرل ہیڈ کوارٹرس راولپنڈی میں ملاقات کی اور ان سے سیکوریٹی مسائل اور دفاعی اشتراک کے امور پر بات چیت کی۔ غنی جو ملک کے پہلی مرتبہ سرکاری دورہ پر آئے ہیں انہیں پاک۔ افغان سرحد پر سیکوریٹی کی صورتحال کے بارے میں واقف کرایا گیا ۔ افغان صدر نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ سیکوریٹی اور دفاعی تعلقات کوفروغ دینا چاہتا ہے علاوہ ازیں ٹریننگ اور بارڈر مینجمنٹ میں بھی اشتراک کا خواہاں ہے ۔ دہشت گردی کی لڑائی میں پاکستان کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے غنی نے دہشت گردی کے خطرہ کو مشترکہ طور پر کچلنے کے لئے افغانستان کے اشتراک کا یقین دلایا۔ فوجی ہیڈ کوارٹرس میں ان کی آمد پر سی او اے ایس کی جانب سے استقبال کیا گیا اور پاکستان کی فوج کے دستہ نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

Afghan President Ghani Visits Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں