کیمرون کا انٹرنیٹ سے داعش پروپیگنڈہ مٹا دینے پر زور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-15

کیمرون کا انٹرنیٹ سے داعش پروپیگنڈہ مٹا دینے پر زور

کینبیرا
آئی اے این ایس
برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے آج حکومتوں اور انٹر نیٹ کمپنیوں پر زور دیا ہے کہ وہ دولت اسلامیہ (آئی ایس) داعش(سنی بنیاد پرست تنظیم) کے ویب پروپیگنڈہ کو مٹا دینے مزید کچھ کریں ۔ آسٹریلیا کی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیمرون نے عراق اور شام میں داعش انتہا پسندوں میں غیر ملکی جنگجوؤں کی شمولیت کے موضوع آسٹریلیا کے سخت موقف کی ستائش کی اور کہا کہ دہشت گردی کامقابلہ کرنے برطانیہ میں انتہا پسندوں کے مبلغین پر امتناع کے نئے قانون کو متعارف کرایا جائے جو کہ بڑی حد تک آسٹریلیاکے منصوبہ سے ملتا جلتا ہوگا لیکن انہوں نے کہا کہ نیا دباؤ ایک چیالنج یہ ہے کہ انٹر نیٹ سے داعش کے پروپیگنڈہ کو مٹا دینا ہوگا ۔ کنیبرا ٹائمس نے یہ اطلاع دی۔ اس میں حکومت کے لئے بھی رول ہے ہمیں چاہئے کہ انٹر نیٹ کی نگرانی کریں لیکن اس میں کمپنیوں کا بھی رول ہوگا ، یہ بات کیمرون نے کنیبیرا میں ایم پیز اور سینٹرز سے کہی ۔ انہوں نے کہاکہ وہ یہ توقع رکھتے ہیں کہ انٹر نیٹ کمپنیاں اپنی سماجی ذمہ داری کو محسوس کریں گی اور بتایا کہ اب جب کہ پیشرفت جاری ہے مزید اور کچھ کرنا ہوگا۔

David Cameron calls on web companies to wipe Islamic State

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں