داعش سے نمٹنے میں ناکامی - امریکی وزیر دفاع چیک ہیگل مستعفی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-25

داعش سے نمٹنے میں ناکامی - امریکی وزیر دفاع چیک ہیگل مستعفی

واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکہ کے وزیر دفاع چیک ہیگل نے دباؤ میں استعفیٰ دے دیا ہے۔ اس طرح وہ سینٹ ڈیمو کرٹک پارٹی کی اکثریت سے محرومی اور اسلامی ریاست تنظیم سے نمٹنے میں اوباما حکومت کی ناکامی کا پہلا شکار بنے ہیں ۔ اوباما حکومت کے تیسرے وزیر دفاع ہیگل نے کئی ہفتوں کی بات چیت کے بعد آج صبح اپنا استعفیٰ پیش کیا ۔ انہوں نے سینٹ کی جانب سے ان کے متبادل کی توثیق پر کام کرنے سے اتفاق کیا ہے ۔ نیویارک ٹائمز نے سب سے پہلے ہیگل کے استعفیٰ کی خبر دی ، جسکے مطابق اوباما کئی عالمی بحرانوں بالخصوص اسلامی ریاست تنظیم کی عروج کے پیش نظر مطمئن نہیں تھے68سالہ ہیگل صدر اوباما کی نیشنل سیکوریٹی ٹیم میں شامل واحد ری پبلیکن ریڈ اور ویتنام جنگ میں حصہ لینے والے سپاہی ہیگل عراق جنگ کے نقاد تھے وہ اس ہفتہ اپنے ہندوستانی ہم منصب سے ملاقات کا منصوبہ بنارہے تھے جب سے منوہر پاریکر نے وزیر دفاع کی حیثیت سے حلف لیا ہے ۔ شیڈول میں اختلافات کی وجہ سے ایک دوسرے سے بات چیت نہیں کرسکے ۔ ہیگل، اوبامہ انتظامیہ کے ان تین کابینی سطح کے عہدیداروں میں شامل ہیں جنہوں نے مودی حکومت کے پہلے ایک سو دنوں میں ہیگل نے ایک اور رکن رابرٹ گیٹ سے2013میں یہ ذمہ داری سنبھالی تھی ، جنہوں نے اوباما نظم و نسق میں اپنی میعاد کے بارے میں یادداشتیں تحریر کی ہیں ، جس میں انہوں نے صدر پر سخت تنقید کی ۔

Hagel, under pressure, resigns as US defense secretary

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں