عوامی لیگ کے سابق قائد کو بنگلہ دیش خصوصی ٹریبونل کی سزائے موت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-25

عوامی لیگ کے سابق قائد کو بنگلہ دیش خصوصی ٹریبونل کی سزائے موت

ڈھاکہ
پی ٹی آئی
بنگلہ دیش کے خصوصی ٹریبونل نے حکمراں عوامی لیگ کے ایک سابق قائد مبارک حسین کو1971ء میں پاکستان کے خلاف جنگ آزادی کی جدو جہد کے دوران جنگی جرائم کا خاطی قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنائی ہے ۔ جسٹس ایم عنایت الرحیم کی زیر قیادت انٹر نیشنل کرائمس ٹریبونل۔2کی تین رکنی بنچ نے فیصلہ صادر کرتے ہوئے کہا کہ مبارک حسین کو پھانسی دے دی جائے ۔ ٹریبونل نے یہ وضاحت بھی کی کہ مبارک حسین کے خلاف5الزامات تھے ۔ جن میں سے سابق جنگجو کمانڈر2واقعات میں خاطی قرار دیا گیا۔ 22اگست1971کو برہمن باڑی ضلع میں33عام شہریوں کی ہلاکت کا خاطی قرار دیتے ہوئے 64سالہ مبارک حسین کو سزائے موت سنائی گئی ۔ ان کے خلاف، قتل ، اغوا، غیر قانونی محروسیت ، ایذا رسانی اور مکانوں کو لوٹنے کے الزامات عائد تھے ۔ انہیں دیگر الزامات کے لئے سزائے عمر قید سنائی گئی ۔ جدو جہد آزادی کے دوران مبارک حسین ، رضا کار کی مقامی یونٹ کے کمانڈر تھے ۔ حسین ان دنوں جماعت اسلامی سے وابستہ تھے جو جدو جہد آزادی کی مخالفت کررہی تھی ۔ پاکستان کی شکست کے بعد مبارک حسین نے عوامی لیگ میں شمولیت اختیار کرلی تھی جو جنگ آزادی لڑ رہی تھی۔ مبارک حسین جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے لئے سزائے موت پانے والے پہلے عوامی لیگ قائد ہیں ۔ پارٹی نے انہیں دو سال پہلے ہی خارج کردیا تھا۔

Bangladesh tribunal sentences former Awami League leader Mobarak Hossain to death

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں