پی ٹی آئی
کانگریس قائد راہول گاندھی نے آج کہا کہ سبز انقلاب ، ایم جی این آر ای جی اے (قومی دیہی روزگار ضمانت اسکیم) آر ٹی آئی اور خواتین کے لئے تحفظات جیرے پروگرام پارٹی کی پہل ہیں کیوں کہ کانگریس سماج کے تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلنے میں یقین رکھتی ہے ۔ انہوں نے پارٹی امیدوار کی تائید میں ضلع لتیہار کے منیکا علاقہ میں ایک انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سبز انقلاب لایا۔ آر ٹی آئی اور خواتین کے لئے50فیصد تحٖفظات متعارف کرائے۔ ہم سماج کے تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلنے میں یقین رکھتے ہیں ۔ راہول گاندھی نے کہا کہ ایم جی این آر ای جی اے(مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار اسکیم) کانگریس کی جانب سے لائی گئی اور اب اس کے بند ہوجانے کااندیشہ ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ نریندر مودی حکومت سابقہ حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے فلاحی پروگراموں کو بند کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ غریبوں کے فائدے کے لئے کیلے میں وٹامن اور لوہے کی مقدارکو بڑھانے نریندر مودی کی کوشش پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پھل صرف امیروں یا غریبوں کے لئے بلکہ سب کے لئے ہوتے ہیں ۔ مودی نے کل لتیہار کے چند وا علاقہ میں تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے آسٹریلیا کے سائنسدانوں کے ساتھ اس مسئلہ پرتبادلہ خیال کیا ہے کہ کیلے میں وٹامن Aاور لوہے کی مقدار کس طرح بڑھائی جاسکتی ہے۔
علیحدہ اطلاع کے مطابق اقتدار کے 100دن کے اندر کالا دھن واپس لانے میں ناکامی پر بی جے پی کو نشانہ تنقید بناتے ہوئے راہول گاندھی نے دعویٰ کیا کہ حکومت کا انتظام چلانا ایک ایسا کام ہے جس کے لئے صبروتحمل اور سنجیدگی درکار ہے ۔ بی جے پی ان خصوصیات سے محروم ہے۔ انہوں نے بی جے پی کو یاددہانی کرائی کے اس نے کس طرح کالا دھن واپس لانے کانگریس کی کوششوں کا مضحکہ اڑایا تھا ۔تاہم وہ خود بیرونی بینکوں مین جمع رقومات واپس لانے میں ناکام ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس جن مسائل کا تذکرہ کرتی تھی بی جے پی بھی ان ہی مسائل کا تذکرہ کررہی ہے ۔ سوچھ بھارت مہم کے سلسلہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ تنقید بناتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ عوام کے ہاتھ میں جھاڑو دینے کے بجائے انہیں اس سلسلہ میں با شعور بنانا ضروری ہے ۔
Congress govts worked for all sections of society: Rahul Gandhi in Jharkhand
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں