ہمسایوں کے ساتھ قریبی تعلقات میں بہتری کو ترجیح - مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-26

ہمسایوں کے ساتھ قریبی تعلقات میں بہتری کو ترجیح - مودی

نئی دہلی
یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہماری حکومت کے ترجیحی اور کلیدی امور میں یہ بات شامل ہے کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات میں خوب سے خوب تر پیدا کی جائے ۔ علاقائی تعاون پر مبنی18ویں جنوب ایشیا اسوسی ایشن(سارک کانفرنس) میں شرکت کے لئے دوپہر میں روانگی سے قبل مودی نے یہ بات کہی ۔ مودی نے کہا کہ آج میں نیپال میں منعقد ہونے والی18ویں سارک کانفرنس میں شرکت کے لئے روانہ ہورہا ہوں جس کی میز بانی نیپالی حکومت کھٹ منڈو میں26اور 27نومبر کو منعقد کررہی ہے ۔اگرچہ یہ میری پہلی سارک کانفرنس میں شرکت ہے اور گزشتہ 6ماہ کے دوران سارک قائدین کے ستھ میں نے بڑے پیمانے پر بات چیت کی ہے جس کا آغاز میری حکومت کی تقریب حلف برداری سے ہوتا ہے اور ہمسایوں کے ساتھ قریبی تعلقات میں بہتری پیدا کرنا ہماری حکومت کے ترجیحی معاملات میں سے ہے ۔ مودی نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ سارک اراکین کے درمیان روابط جیسے مسائل کے سلسلہ میں اس کانفرنس کے ذریعہ گہرے نتائج برآمد ہوں گے ۔ اس کانفرنس کا مرکزی مقصد یہ ہوگا کہ امن اور خوشحالی کے لئے گہری علاقائی ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے ۔ مودی نے نیپال کے ساتھ خصوصی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ کانگرنس کے موقع پر سارک قائدین کے ساتھ باہمی تبادلہ خیال کریں گے ۔ وزیر اعظم کے وفد نے وزیر برائے امور خارجہ سشما سوراج ، قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوول ، خارجہ سکریٹری سجاتا سنگھ اور دیگر شامل ہیں ۔ اس کانفرنس کے دوران تمام ممالک کے عمائدین اپنے پالیسی بیانات جاری کریں گے ۔ اس کانفرنس میں حمل و نقل ، انرجی اور بجلی شعبہ کے ضمن میں معاہدات پر دستخط متوقع ہیں۔ خیال رہے کہ افغانستان ، بنگلہ دیش ، بھوٹان ، ہندوستان ، مالدیپ، نیپال ، پاکستان اور سری لنکا کے سات ممالک پر مشتمل اس بلاک کو1985میں قائم کیا گیا تھا۔

Developing close relations with neighbours top priority, says PM Narendra Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں