یو این آئی
ملک کی مختلف ریاستوں میں محکمہ پولیس میں پانچ لاکھ سے زائد عہدے مخلوعہ ہیں ۔ ان میں سب سے زیادہ 1,11,000اتر پردیش میں ہیں ۔ وزیر مملکت برائے داخلہ کے کرین رجیجو نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں یہ اطلاع دی ۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کی مختلف ریاستوں میں محکمہ پولیس میں پانچ لاکھ48ہزار361عہدہ خالی ہیں ۔ پورے ملک میں محکمہ پولیس میں22لاکھ نو ہزار27منظو ر شدہ عہدے خالی ہیں ۔ جب کہ حقیقی تعداد16لاکھ60ہزار666ہے۔ اتر پردیش میں محکمہ پولیس میں ایک لاکھ1100عہدہ خالی ہیں ۔ ریاست میں منظور زدہ عہدے3لاکھ68ہزار230ہیں جب کہ حقیقی تعداد ایک لاکھ67ہزار130ہے ۔گجرات میں محکمہ پولیس میں45ہزار191، مغربی بنگال میں39ہزار725اور آندھرا پردیش میں32ہزار247عہدے خالی ہیں ۔ ناگا لینڈ میں سب سے کم54عہدے خالی ہیں۔ مسٹر رجیجو نے ایک دیگر سوال کے جواب میں بتایا کہ اس بات کی خفیہ اطلاع ہے کہ چند ہندوستانی نوجوان عراق اور شام میں سر گرم جنگجو تنظیم آئی ایس آئی ایس میں شامل ہونے کے لئے ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں ۔ حالانکہ ان کی تعداد بہت کم ہے ۔
خفیہ ایجنسیاں ان کی تمام سر گرمیوں پر نظر رکھ رہی ہیں۔ مسٹر رجیجو نے ایک دیگر سوال کے جواب میں بتایا کہ اس برس31اکتوبر تک پورے ملک میں472ماؤ نوازخود سپردگی کرچکے ہیں اور یہ تعدا گزشتہ چار برسوں میں سب سے زیادہ ہے ۔ اس دوران چھتیس گڑھ میں سب سے زیادہ247ماؤ نوازوں نے خود کو پولیس کے حوالے کیا۔2011میں394،2012میں445اور2013میں ماؤ نوازوں نے خود سپردگی کی تھی۔ وزیر مملکت برائے داخلہ نے بتایا کہ غیر قانونی سر گرمیوں (انسداد) ایکٹ 1967کے تحت37تنظیموں کو دہشت گرد اعلان کیا گیا ہے جن میں ببر خالصا انٹر نیشنل ، خالصتان کمانڈوفورس، لشکر طیبہ اور جیش محمد شامل ہیں ،۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی حکومت دہشت گردوں کے حملوں سے متاثر کنبوں کی باز آباد کاری اور پرورش کے لئے ایک اسکیم چلارہی ہے ،۔ مسٹر رجیجو نے ایک دیگر سوال کے جواب میں بتایا کہ ملک میں ہوائی اڈوں کے ذریعہ انسانی اسمگلنگ کے تعلق سے کوئی مخصوص اطلاع نہیں ہے ۔ گزشتہ برس فرضی دستاویزوں پر سفر کرنے سے1120ہندوستانیوں کو روکا گیا ۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ بنگلہ دیشیوں کے غیر قانونی طریقے سے ملک میں داخل ہونے کی رپورٹ ہے ،۔ اس کے ساتھ ہی کئی بنگلہ دیشی ویزا کی میعاد ختم ہونے کے باوجود ملک میں مقیم ہیں ۔
5.5 lakh India police posts vacant
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں