دست درازی کرنے والے شخص سے مقابلہ کرنے پر خاتون کھلاڑی کو تہنیت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-04

دست درازی کرنے والے شخص سے مقابلہ کرنے پر خاتون کھلاڑی کو تہنیت

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ٹائیکنڈو اور ووشو کی ایک نیشنل کھلاڑی 19سالہ لڑکی کو آج دہلی کے پولیس کمشنر بی ایس بسی نے اس کی بہادری اور حوصلے کے لئے ایوارڈ پیش کیا ہے جس نے اس کی دست درازی کی کوشش کرنے والے شخص کا بہادری سے مقابلہ کیا تھا اور اسے پولیس کے حوالہ کیاتھا۔ بی اے سال اول کی طالبہ کو بسی نے آج دوپہر دہلی پولیس ہیڈ کوارٹر میں دس ہزار روپے کا نقد انعام اور توصیف نامہ پیش کیا۔ لڑکی کو ایوارڈدینے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بسی نے کہا کہ اس نے دوسری لڑکیوں کے لئے ایک مثال قائم کی ہے ۔ یہ واقعہ جمعہ کی شام تقریباً ساڑھے چھ بجے پیش آیا تھا جب لڑکی اپنی ووشو کلاسس میں شرکت کے بعد گھر لوٹ رہی تھی ۔ ایک شخص نے جس کی بعد میں شناخت 28سالہ راجیش گپتا کی حیثیت سے کی گئی اس کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ کیا اور دست درازی کی کوشش کی ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس مدھرورما نے بتایا کہ لڑکی نے اس اقدام کی مزاحمت کی اس نے جوابی حملہ کیا اور مارشل آرٹس میں اپنی تربیت کا استعمال کرتے ہوئے اس پر قابو پایا اور اس کے بعد اس نے اپنے ٹرینر امیت گو سوامی کو بلایا اور ان کی مدد سے اس نے اسے پولیس کے حوالہ کیا۔

Delhi Taekwondo player awarded for bravery

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں