ہنگامی حالات میں برقی بحالی کے لئے آندھرا پردیش تیکنیکی کمیٹی کی تشکیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-04

ہنگامی حالات میں برقی بحالی کے لئے آندھرا پردیش تیکنیکی کمیٹی کی تشکیل

حیدرآباد
یو این آئی
حالیہ طوفان ہدہد کے باعث برقی شعبہ کو سنگین نقصان کا سامنا کرنا پڑا جس کے پیش نظر حکومت آندھرا پردیش نے کم مدت میں برقی کی بحالی کے طریقوں کا جائزہ لینے ایک ٹکنیکل کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ یہ کمیٹی مستقبل میں ایسے حالات کی صورت میں اقدامات پر غور کرے گی ۔ برقی شعبہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اور طوفان ہدہد کے کاموں میں بحالی اور پیشرفت پر غور کرتے ہوئے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ ٹیکنیکل کمیٹی نئی ٹکنالوجیز کے استعمال اور تجاویز کے لئے تشکیل دی گئی ہے جو دو یا تین یوم میں ہنگامی حالات سے نمٹ سکے۔ اس موقع پر برقی شعبہ کے اعلیٰ عہدیدار سکریٹری توانائی اجئے جین نے کہا کہ آفات سماوی کو روکا نہیں جاسکتا تاہم انسانی جانوں ، املاک اور مشینری کے نقصانات اور تباہی کو کم کیاجاسکتا ہے ۔ اس مرتبہ یہ محسوس کیا گیا کہ ہماری تیاریاں اس نوعیت کے طوفان سے نمٹنے میں پوری طرح ناکام ہوگئی تھی ۔ کمیٹی حالات کا جائزہ لینے کے بعد غور وفکر کرے گی اور ریاستی حکومت کو برقی سسٹم کی بحالی کے لئے کیے جانے والے اقدامات اور کم سے کم وقت میں حالات اور آفات سماوی جیسے طوفان ، سونامی اور زلزلوں کی صورت میں نمٹنے تجاویز پیش کرے گی۔ ٹیکنیکل کمیٹی ڈائرکٹر؍ ایچ آر؍ اے پی ایس پی ڈی سی، ایل ، چیف انجینئر؍ وجئے واڑہ زون ، اے پی ایس پی ڈی سی ایل، چیف جنرل منیجر آر اے اینڈ پی پی ، ای پی ڈی سی ایل اور اگزیکٹیو انجینئر، سیل پر مشتمل تھیں ۔کمیٹی15یوم میں حکومت کو جامع لائحہ عمل کے ساتھ ہنگامی حالات میں نمٹنے حکومت کورپورٹ پیش کرے گی ۔ اجئے جین نے کہا کہ سو فیصد برقی بحالی کے کام مکمل ہوگئے ہیں۔ ماسو ا غیر زرعی خدمات جو دو ردراز واقع ہیں ۔انہوں نے برقی ملازمین کی کوششوں کی ستائش کی جنہوں نے سخت محنت کرتے ہوئے طوفان ہدہد کے دوران ریکارڈ ٹائم میں برقی بحالی کے کام انجام دیے ۔

AP govt to form panel over power restoration during calamities

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں