آسٹریلیائی یونیورسٹی کی غلطی - ہندوستان کے نقشہ سے کشمیر غائب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-15

آسٹریلیائی یونیورسٹی کی غلطی - ہندوستان کے نقشہ سے کشمیر غائب

برسبین
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی کو کوئنس لینڈ یونیورسٹی آف ٹکنالوجی‘‘ کیویو ٹی) کے دورہ کے موقع پر دکھائے گئے ،ہندوستانی نقشہ میں کشمیر شامل نہیں تھا جس پر خارجہ سکریٹری سجاتا سنگھ نے سخت احتجاج درج کرایا ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے اس سوال کاجواب دیتے ہوئے کہ آیا منتظمین کی جانب سے دکھائے گئے ہندوستان کے نقشہ میں کشمیر کو شامل نہ کئے جانے کا نوٹ لیے جانے کے بعد کیا یہ مسئلہ اٹھایا گیا ۔ کہا کہ ہندوستانی معتمد خارجہ نے بھرپور انداز میں اس مسئلہ کو اٹھایا اور غیر مشروط معذرت خواہی کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے ٹوئٹر پر کہا، ہاں ہم نے فوری سخت احتجاج درج کرایا اور منتظمین نے ہم سے غیر مشروط معذرت خواہی کی ۔
آئی اے این ایس کے بموجب وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہاں کوئنس لینڈ یونیورسٹی آف ٹکنالوجی کے دورہ کے موقع پر یونیورسٹی کی جانب سے تیارہ کردہ زرعی روبوٹ پر تحریر کیا کہ تحقیق ترقی کی ماں ہے ۔ نریند رودی اپنے سہ قومی دورہ کے دوسرے مرحلہ میں برسبین پہنچنے جہاں ان کی پہلی مصروفیت کوئنس لینڈ یونیورسٹی کا دورہ تھی ۔ مودی کے آنے کی خبر سے یونیورسٹی کے طلباء میں کافی جوش وخروش پیدا ہوگیاتھاکیونکہ یہاں ہندوستانی نژاد طالب علموں کی بھی کثیر تعداد ہے ۔ مودی سے کہا گیا کہ وہ زرعی روبوٹ پر کوئی پیام تحریر کریں اور انہوں نے ہندی زبان میں تحریر کیا کہ تحقیق ترقی کی ماں ہے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے اپنے ٹوئٹر پیام میں یہ بات بتائی ۔ اس پیام میں کہا گیا کہ تحقیق ترقی کی کلید ہے ۔ انسانیت کے سفر میں ترقی اور تحقیق کا باہم ربط ہے۔ زرعی شعبہ میں سائنس اور ٹکنالوجی کے غلبہ سے کسانوں اور مجموعی طور پر اس شعبہ کو بے حد فائدہ ہوگا ۔ یہ انسانیت کی فلاح کی ایک عظیم جدو جہد ہے اور آپ کی اس کوشش کے لئے میں اپنی نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں ۔ واضح رہے کہ ایگرو( زرعی) روبوٹ ایک ہلکی پھلکی مشین ہے جو ایک بڑے ٹریکٹر کے تمام کام بآسانی انجام دیتی ہے ۔

Kashmir missing from Indian map at a university event for Modi in Australia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں