بردوان دھماکہ کا اصل ملزم پولیس کو چکمہ دے کر فرار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-20

بردوان دھماکہ کا اصل ملزم پولیس کو چکمہ دے کر فرار

گوپاٹی/دھوبری
پی ٹی آئی
بردوان دھماکہ کیس کے اصل ملزمین میں ایک شاہ نور عالم آج صبح کی اولین ساعتوں میں اس وقت پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جب اسے پکڑنے کے لئے آسام کے ضلع دھوبری میں ایک آپریشن شروع کیا گیا تھا تاہم اس کے دو ساتھیوں کو جواس کے رشتہ دار بھی ہیں گرفتار کیا گیا ہے ۔ ضلع دھوبری کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ایم این شرما نے یہ بات بتائی ۔ شاہ نور یہ اطلاع ملنے پر کہ پولیس کی ایک ٹیم اسے گرفتار کرنے کے لئے فقیر گنج میں موجود ہے ، رات2:30بجے کے قریب فرار ہوگیا ۔ اسے پکڑنے کے لئے آپریشن کا آغاز ایک اطلاع ملنے کے بعد تین دن قبل شروع کیا گیا تھا۔ سیکوریٹی فورسس کو شاہ نور کے نواحی ساحلی علاقہ میں روپوش ہونے کی اطلاع ملی تھی ۔ علاقہ جہاں سے وہ فرار ہوا ہے میگھالیہ اور بنگلہ دیش کی سرحدوں کو لگتا ہے اور اس کا پتہ چلانے کے لئے تلاشی مہم شروع کی گئی ہے ۔ شاہ نور عالم عرف ڈاکٹر کے بنگلہ دیش فرار ہونے کے امکان پر بی ایس ایف کو بھی چوکس کردیا گیا ہے ۔ شرما نے یہ بات بتائی۔
شاہ نور کے ساتھیوں کی شناخت عبدالنور اور شاہ نور علی کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ پولیس عہدیدار نے بتایا کہ ملزم نے ان کے گھر میں پناہ لے رکھی تھی ۔ قومی تحقیقاتی ادارہ( این آئی اے) نے جو دھماکہ کی تحقیقات کررہا ہے شاہ نور عالم کی گرفتاری کا سبب بننے والی کسی اطلاع کی فراہمی پر5لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا تھا ۔ این آئی اے نے تا حال بارپیٹا ضلع میں ان کے گھر کی تین مرتبہ تلاشی لی ہے اور بعض دستاویزات عرب ممالک کے سکے اور بینک پاس بک کو ضبط کیا ہے ۔ شاہ نور عالم کی بیوی سجانا بیگم کو آئی ایس بی ٹی نے6نومبر کو گرفتار کیا ہے اور وہ فی الحال پولیس کی تحویل میں ہے۔ تا حال9افراد بشمول سوجنا اور شاہ نور کے بھائی زکریا کو مغربی بنگال کے بردوان میں2اکتوبر کو ہوئے بم دھماکہ کے سلسلہ میں گرفتار کیا گیا ہے ۔،6افراد کو تحقیقات کی بنیاد پر ضلع بار پیٹا سے10اکتوبر کو حراست میں لیا گیا تھا ۔ اس دوران بردوان دھماکہ کی تحقیقات کرنے والی این آئی اے ٹیم کے عہدیداروں کو بنگلہ دیش کے حکام نے بعض نام اور15فون نمبرس فراہم کئے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں