7 مرکزی وزرا کو بہار میں قدم رکھنے نہیں دیا جائے گا - وزیر اعلیٰ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-20

7 مرکزی وزرا کو بہار میں قدم رکھنے نہیں دیا جائے گا - وزیر اعلیٰ

پٹنہ
پی ٹی آئی
چیف منسٹر بہار جتن رام مانجھی نے جو اپنے متنازعہ تبصروں کے لئے شہرت رکھتے ہیں آج ایک بار سخت تنقیدوں کو دعوت دی جب انہوں نے مرکز پر یہ الزام عائد کیا کہ وہ ریاست کے مفادات کو نظر انداز کررہے ہیں ۔، انہوں نے کہا کہ مرکزی وزراء کو ریاست میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی اگر وہ اس علاقہ کے لئے مطلوبہ امداد لانے میں ناکام رہیں۔ انہوں نے عالمی یوم بیت الخلاء کے موقع پر یہاں ایک تقریب میں7وزراء کا ’’ست بھیا‘‘ کے نام سے حوالہ دیتے ہوئے ان سے اپیل کی کہ وہ ریاست کے لئے مرکز سے مطلوبہ امداد حاصل کریں جس میں ناکام رہنے پر انہیں ریاست میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ چیف منسٹر نے اگرچہ کہ کسی کا نام نہیں لیا لیکن ان7وزراء میں رادھا موہن سنگھ ، روی شنکر پرساد، رام ولاس پاسوان(کابینی وزراء) راجیو پرتاپ روڈی(مرکزی مملکتی وزیر آزادانہ چارج) ،اوپیندر خشواہا، رام کرپال یادو اور گری راج سنگھ شامل ہیں ۔ انہوں نے از راہ مزاح یہ بھی کہا کہ’’ٹھوکر کھاکر مکھیہ منتری(چیف منسٹر) بن گیا ہوں اور شاید ٹھوکر کھاکر پردھان منتری(وزیر اعظم) بھی بن جاؤں۔‘‘ ریاست میں کھلے مقامات پر رفع حاجت کی اونچی شرح پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے مانجھی نے کہا کہ ریاستی حکومت نے2019تک2کروڑ بیت الخلاء تعمیر کرنے کا نشانہ مقرر کیا ہے ۔، انہوں نے کہا کہ اگر مرکز ہمیں درکار امداد فراہم کرنے میں ناکام بھی ہوجاتا ہے تب بھی ریاست خود اپنے محدود وسائل سے اس نشانہ کو پورا کرے گی ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ پنچایتوں اور شہری ترقی اداروں میں س269لاکھ منتخبہ نمائندے ہیں۔ اگر وہ سب ایک ایک بیت الخلاء بھی تعمیر کریں تو اس نشانہ کو پورا کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔انہوں نے 50لاکھ سیلف ہیلتھ گروپ سے ایسی ہی اپیل کی ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں