پاسپورٹ کے لئے آدھار کے لزوم کا منصوبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-11

پاسپورٹ کے لئے آدھار کے لزوم کا منصوبہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
حکومت پاسپورٹ کے اجراء کے لئے آدھار کا لزوم عائد کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے اور درخواست گزارکے مجرمانہ ریکارڈ کی توثیق کے لئے ایک سسٹم تیار کررہی ہے ۔ داخلہ اور خارجہ کی وزارتوں کے درمیان ایک اہم میٹنگ اس مسئلہ پر غور کیا گیا ۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی۔ وزارت خارجہ اس پر عمل آوری کے لئے یونیک آئڈ نٹیفکیشن اتھاریٹی آف انڈیا کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے اور توقع ہے کہ اس ماہ کے ختم تک یہ عمل پورا ہوجائے گا۔ نئے عمل کے تحت درخواست گزار اگر آدھار کارڈ نہ رکھتا ہو تو اسے آدھار انرولمنٹ نمبر پیش کرنا ہوگا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی ہدایت پر یہ اقدام کیا گیا جنہوں نے شفاف اورآسان طریقہ سے شہریوں کو جلد سے جلد پاسپورٹ خدمات فراہم کرنے پر زور دیا تھا ۔ پاسپورٹ کے لئے پولیس جانچ اور سفری دستاویز کے اجراء میں تاخیر کے بارے میں حکومت کو کئی شکایت موصول ہوئی ہیں ۔ وزارت خارجہ نے وزارت داخلہ کے تحت کام کرنے والے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے ساتھ ایک میٹنگ کی جس کے بعد توثیق کی گئی کہ درخواست گزار کے مجرمانہ ریکارڈ کی توثیق کے لئے ایک نظام شروع کیاجائے گا۔

Centre to make Aadhaar cards mandatory for passports

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں