دوردرشن کا ڈی ڈی کسان چینل جنوری میں آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-11

دوردرشن کا ڈی ڈی کسان چینل جنوری میں آغاز

وارانسی
یو این آئی
ملک کے کسانوں کو زراعت سے متعلق سائنس ، جدید تکنیکی اور نئی تحقیق سے روشناس کرا کر ان کی مالی ھالت کو مضبوط کرنے کے مقصد سے آئندہ14جنوری مکر سکرانتی کے موقع پر دور درشن 24گھنٹے کا ڈی ڈی کسان چینل کی نشریات شروع کرے گا ۔ اس چینل سے کسانوں اور کھیتی سے متعلق پروگراموں کے علاوہ روایتی لوک گیت ، دیہی فنون اور علاقائی زبان میں مختلف تفریحی پروگرام پیش کئے جائیں گے ۔ ڈی ڈی کسان ٹی وی چینل کے مشیر نریش سروہی نے کاشی ہندو یونیورسٹی(بی ایچ یو) کے سوتنترتا بھون میں کل منعقدہ تبادلہ خیال کی ورکشاپ میں یہ اطلاع دی ۔ سروہی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے گزشتہ لوک سبھا انتخابات کے دوران اپنے منشور میں کسانوں کو ملک و دنیا میں استعمال کی جانے والی زراعت سے متعلق نئی تکنیک سے واقف کرانے کے لئے کسان چینل شروع کرنے کا وعدہ کیا تھا اسی کے تحت یہ چینل شروع کیاجارہا ہے ۔

Dedicated channel 'DD Kisan' for farmers soon

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں