سومی تومو کارپوریشن اور حکومت آندھرا میں معاہدے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-28

سومی تومو کارپوریشن اور حکومت آندھرا میں معاہدے

حیدرآباد
آئی اے این ایس
سومی تومو کارپوریشن جاپان، اے پی کے نئے دارالحکومت کی ایک عالمی سطح کے اسمارٹ سٹی کے طور پر تعمیر و فروغ کے سلسلہ میں حکومت آندھر اپردیش کی مدد کرے گا ۔ اس سلسلہ میں آج چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو ، کے دورہ جاپان کے موقع پر یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے گئے۔ فریقین میں دیگر تین یادداشت ہائے مفاہمت پر بھی دستخط ہوئے جن میں زراعت ، توانائی اور فوڈ پراسیسنگ کے شعبوں میں تعاون شامل ہے ۔ ریاستی حکومت ، وجئے واڑہ ، گنٹور کے درمیان نئے دارالحکومت کی تعمیر کے منصوبے رکھتی ہے ۔ جاپانی کمپنی اس پراجکٹ کے لئے پہلے ہی اپنی سروے ٹیم روانہ کرچکی ہے ۔ یادداشت مفاہمت میں کہا گیا ہے کہ سومی تومو کارپوریشن دارالھکومت کی تعمیر اور ترقی کے لئے جاپانی سرکاری ایجنسیوں سے فنڈس اکٹھا کرنے کی کوشش کرے گی ۔ اس کے علاوہ کمپنی مختلف شعبوں میں عصری ٹکنالوجی متعارف کرائے گی ۔ ریاستی حکومت اور سومی تومو کارپوریشن نے شعبہ زراعت میں بھی نئے مواقع کی کھوج کرنے کے لئے ایک مشترکہ اسٹڈی ٹیم کی تشکیل عمل میں لائی۔ سریکا کلمم میں4000میگا واٹ گنجائش کے حامل پاورپراجکٹ کی تعمیر کے لئے ریاستی حکومت اور سومی تومو کارپوریشن میں معاہدہ ہوا ہے۔ ریاستی حکومت ،وسائل کا کم سے کم استعمال کرتے ہوئے ماحولیات دوست اقدامات کے ساتھ برقی پیداوار کے لئے انتہائی اعلیٰ اور عصری ٹکنالوجی کے ذریعہ اس پراجکٹ کی تعمیر کی خواہاں ہے ۔ اس سلسلہ میں جاپان کی سرکاری ایجنسیوں سے فنڈس حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ یہ ٹکنالوجی اے پی میں استعمال کی جاسکے ۔ چوتی یاداشت مفاہمت کے تحٹ سومی تومو کارپوریشن فوڈ پراسیسنگ کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرے گی جس کے لئے عالمی نٹ ورک کا استعمال کرتے ہوئے برآمدات اور پیدوار کے معیار میں اضافہ کیاجائے گا۔ سومی تو مو کارپوریشن کے صدر نشین کا زوااوموری نے بتایا کہ اے پی ہماری کمپنی کے لئے ایک ایک رہاست ہے چندرا بابو نائڈو نے کہا کہ اگر آپ اپنے کاروبار کے لئے اے پی کا انتخاب کرتے ہیں تو یہ جنوب مشرقی ایشیاء ک لئے آپ کا باب الداخلہ ثابت ہوگی۔

Andhra Pradesh government signs four MoUs with Sumitomo Corporation Japan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں