20 کروڑ روپے خصوصی گرانٹ - مرکز سے رجوع ہونے وائس چانسلر اے ایم یو کا عزم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-20

20 کروڑ روپے خصوصی گرانٹ - مرکز سے رجوع ہونے وائس چانسلر اے ایم یو کا عزم

علی گڑھ
پی ٹی آئی
وائس چانسلر علی گڑھ مسلم یورنیوسٹی( اے ایم یو) جنرل ریٹائرڈ ضمیر الدین شاہ نے آج کہا ہے کہ وہ اس یونیورسٹی کی مولانا آزاد سنٹرل لائبریری میں سہولتوں میں وسعت دینے کے مقصد سے20کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ کے حصول کے لئے مرکز سے رجوع ہوں گے تاکہ28ہزار طلباء اس لائبریری تک رسائی حاصل کریں اور اس سے مستفید ہوں ۔ اس لائبریری میں انڈر گریجویٹ طالبات کی رسائی کے بارے میں ان کے مبینہ حالیہ ریمارکس پر تنازعہ کا حوالہ دیتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ’’جب1958ء میں یہ لائبریری قائم کی گئی تھی تب طلباء کی تعداد 7ہزار تھی۔ یہ لائبریری تمام پی جی اور ریسرچ طلباء بشمول طالبات کے لئے کھلی تھی ۔ ’’آج طلباء کی تعداد28ہزار سے زیادہ ہے اور سہولتیں وہی ہیں جو پہلے تھیں ۔ ان حالات میں اس لائبریری کو انڈر گریجویٹ طالبات کے لئے کھولنے کی تجویز ناقابل عمل معلوم ہوتی ہے ۔ جنسی امتیاز کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ جب ایک بار سنٹرل لائبریری میں ہم سہولتوں کو وسعت دے دیں گے تو میں تمام انڈر گریجویٹ طالبات کے سرپرستوں ؍والدین سے اجازت حاصل کروں گا کہ وہ کلاسس ختم ہونے کے بعد ان طالبات کو مین کیمپس کا دورہ کرنے کی اجازت دیں ۔‘‘ اگر یہ لوگ اس تجویز سے اتفاق کرلیں تو مجھے اس لائبریری میں طالبات کو بھی رسائی کی اجازت دینے میں کوئی پس و پیش نہیں ہوگا۔ پہلے ہی2700طالبات ہیں جو مکمل رکنیت کی حامل ہیں اور روزانہ سینکڑوں طالبات اس لائبریری سے استفادہ کرتی ہیں ۔‘‘ جہاں تک سیکوریٹی اور ٹرانسپورٹ سہولتوں کی ضرورت ہے ہم نے انڈر گریجویٹ طالبات کے لئے 10بسیں منظور کی ہیں تاکہ وہ مین کیمپس میں ان سہولتوں سے استفادہ کرسکیں ۔ یہ بڑی عجیب بات ہے کہ نئی دہلی کے میرانداہاؤز اور ممبئی کی بعض اعلیٰ ویمنس کالجوں اور ملک کے بعض دیگر حصوں میں طالبات کو ان کی یونیورسٹی کی سنٹرل لائبریری میں اوقات دفتر کے دوران رسائی کی اجازت نہیں ہے ۔ لیکن جب علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ایسا انتظام کرتی ہے تو قومی سطح پر مخالفت میں آواز بلند کی جاتی ہے ۔ چن چن کر ایسا سلوک کیوں کیاجاتا ہے ؟‘‘ اے ایم یو کیمپس میں ایک انگریزی روزنامہ پر مبینہ امتناع پر تنازعہ کا حوالہ دیتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ’’غلط فہمیوں کو دور کرلیاگیا ہے ۔‘‘کل شا م اس اخبار کی ایکزیکٹیو ایڈیٹر کے ساتھ میری دوستانی ملاقات ہوئی اور مجھے یہ اطلاع دیتے ہوئے مسرت ہوتی ہے کہ بعض حالیہ غلط فہمیوں کو دور کرلیاگیا ہے ۔

AMU VC seeks Rs 20 crore to expand library

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں