طاہر القادری اور شریف برادران میں ڈیل - پیپلز پارٹی کا الزام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-31

طاہر القادری اور شریف برادران میں ڈیل - پیپلز پارٹی کا الزام

لاہور
پی ٹی آئی
پاکستان کے دارالحکومت میں زائد از دو ماہ طویل حکومت مخالف احتجاج کو اچانک ختم کرنے کے بعد شعلہ بیان عالم دین طاہر القادری پاکستان سے رونہ ہوگئے ہیں جس پر قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ سودے بازی کرلی ہے ۔ اپنے بیرونی دوسرے سے پہلے پاکستان عوامی تحریک کے رہنما نے کہا کہ ان کے بیرونی دورے کا مقصد پارٹی کو مضبوط کرنا اور فنڈس جمعکرنا ہے۔ اپوزیشن پاکستان پیپلز پارٹی نے الزام لگایا ہے کہ طاہر القادری نے شریف برادران کے ساتھ معاملت کے بعد دھرنا ختم کیا اور ملک چھوڑ دیا ۔ پی پی پی کے سینئر لیلا راجہ ریاض نے ادعا کیا کہ طاہر القادری نے دھرنا ختم کرنے کے لئے مسلم لیگ ان کی حکومت سے پیسنٹھ کروڑ روپے لیے ہیں۔ حکومت اس ڈیل کے تحت ان کے خلاف کوئی چالیس مقدمات واپس لے گی جن میں غداری اور قتل کے الزامات بھی شامل ہیں۔ ریاض نے الزام لگایا کہ شریف برادران طاہر القادری کے بعض دوستوں نے ان کے درمیان یہ سودا کرایا ۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ عمران خان کے ساتھ مل کر حکومت کو گرانے کی کوششوں میں ناکامی کے بعد طاہر القادری باعزت واپسی چاہتے تھے اور شریف برداران نے انہیں کناڈا واپس جانے کے لئے بہترین پلیٹ فارم فراہم کیا۔ تاہم عالم دین نے حکومت کے ساتھ کسی بھی سمجھوتہ کو مسترد کردیا ۔ طاہر القادری نے کہا کہ اگر کوئی شریف برداران کے ساتھ میری ڈیل کا ثبوت پیش کرتا ہے تو میں اسے پانچ کروڑ روپے دوں گا ۔ دھرنا اچانک ختم کردیے جانے کے بارے میں پوچھے جانے پر طاہر القادری نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) حکومت کے لئے بعض سوپر پاورس کی تائید کی وجہ سے انہوں نے اپنی حکمت عملی بدلی ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں