بنگلہ دیش میں صدر جماعت اسلامی سزائے موت کے خلاف ہڑتال اور مظاہرے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-31

بنگلہ دیش میں صدر جماعت اسلامی سزائے موت کے خلاف ہڑتال اور مظاہرے

ڈھاکہ
پی ٹی آئی
بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے برہم کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوگئی ۔ اس دوران دیسی ساختہ بم پھینکے گئے اور وزیر اعظم شیخ حسینہ کے رشتہ داروں کے مکان پر حملہ کیا گیا۔ ملک میں آج بنیاد پرست جماعت اسلامی کے سربراہ کو1971ء میں جنگی جرائم کرنے کی پاداش میں سزائے موت دینے کے خلاف ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا ۔ مطیع الرحمن نظامی کو کل سزائے موت دینے کے خلاف ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا ۔ مطیع الرحمن نظامی کو کل سزائے موت سنائی گئی تھی۔ جماعت اسلامی کے احتجاجیوں نے پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں دیسی ساختہ بموں کا استعمال کیا جس کی وجہ سے پولیس نے آنسو گیس کے شیل برسائے اور راج شاہی اور بوگرا علاقہ میں ربر کی گولیاں استعمال کی ۔ تاہم دارالحکومت اور دیگر بڑے شہروں میں صورتحال معمول کے مطابق رہی ۔ کل خصوصی ٹرمینل کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے بعد جماعت کے کارکن نے فیصلہ کے خلاف احتجاج کیا ۔ آج اور اتوار و پیر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا۔ جنوب مغربی کھلنہ میں وزیر اعظم شیخ حسینہ کے رشتہ دار کے مکان پر کل رات حملہ کیا گیا ۔ جماعت کے مشتبہ کارکنوں نے کھلنہ میں وزیر اعظم کے رشتہ دار کو عوامی لیگ کے قانون ساز شیخ ہلال الدین کے مکان پر چھوٹے اسلحہ سے فائرنگ کی تاہم اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ پولیس اور عینی شاہدین نے کہا کہ سینکڑوں جماعت کے کارکن کو گرفتار کرلیاگیا ہے ۔ گرفتار شدگان کا تعلق بوگرا اور راج شاہی علاقے سے ہے ۔ ملک میں ہڑتال کے سبب بیشتر اسکولوں کو بند رکھا گیا اور انٹر سٹی بس اور لاری سرویسس بند رہیں ۔ قبل ازیں87افراد بشمول15شیبر کارکنوں کو پچھلی رات دھاوؤں کے دوران گرفتار کرلیا گیا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں