بنگلہ دیش میں امکانی دہشت گرد حملے ناکام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-26

بنگلہ دیش میں امکانی دہشت گرد حملے ناکام

ڈھاکہ
پی ٹی آئی
بنگلہ دیش کے دارالحکومت پر ایک امکانی دہشت گرد حملہ کو ناکام بناتے ہوئے بنگلہ دیش پولیس نے حرکت الجہاد اسلامی تنظیم کے 4مشتبہ کارکنوں کو گرفتار کرلیا اور بم بنانے کے لئے استعمال کی جانے والی دو لیباریٹریز کو بے نقاب کیا ۔ ہم کو اطلاع ملی تھی کہ ایک گروپ دارالحکومت ڈھاکہ، شمال مشرقی بندرگاہی شہر چٹاگانگ اور شمال مغربی شہر راج شاہی میں تشدد برپا کرنے کی ایک سازش کررہا تھا۔ جوائنٹ کمشنر آف پولیس منیر الاسلام نے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم حرکت الجہاد اسلامی نے کئی جانی مانی سیاسی شخصیتوں اور حکومت نے سرکاری دفاتر اور انفراسٹرکچر پر ان کے سیکولر خیالات کے لئے حملے کی بھی منصوبہ بندی کررہا تھا۔ 3افراد کو کل رات شہر کے مختلف مقامات سے گرفتارکیا گیا جب کہ ہم نے ان کے خفیہ لیابس پر بھی دھاوا کیا جہاں دھماکو آلات تیار کئے جاتے تھے ۔ ڈھاکہ میٹرو پولیس کے ڈپٹی کمشنر مدثر رحمن نے کہا کہ انہوں نے کل رات دھاووں کے دوران طاقتور دھماکو آلات ، ڈیٹو نیٹرس اور بم بنانے کی اشیاء ضبط کرلیں ۔ جب جنوبی ایشیائی کی تنظیم کے4سرگرم ارکان پولیس کے جال میں پھنس گئے ۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ ایک مشتبہ شخص ایک خانگی یونیورسٹی کا کیمیا کا طالب علم ہے جس کا بم بنانے کی اس صلاحیت کے لئے حرکت الجہاد اسلامی کی جانب سے تقرر کیا گیا تھا جب کہ شہر کے مضافات پر واری، قدیم ڈھاکہ میں واری اور فتح اللہ میں دو لیباریٹریاں پائی گئیں ۔ پولیس نے کہا کہ یہ تنظیم بنگلہ دیش جہادی گروپ کے بیانر تلے عسکریت پسند گروپوں کو دوبارہ متحد کرنے کی کوشش کررہے تھے ۔

possible terrorist attacks in Bangladesh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں