پی ٹی آئی
پاکستان نے جعلی پاسپورٹس کے استعمال کو روکنے تمام ایر پورٹس پر بائیو میٹرک مشینوں کو متعارف کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ لندن ایر پورٹ پر جعلی پاسپورٹس کے ذریعہ سفر کرنے والے10افغانوں کے پکڑے جانے کے ہفتوں بعد ہی یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی( ایف آئی اے) نے نئی پاسپورٹ ریڈنگ ٹکنالوجی بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل ایر پورٹ( بی بی آئی) پر متعارف کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ روزنامہ ڈان آن لائن نے اس کی اطلاع دی ہے ۔ ڈائرکٹر ایف آئی اے ایمگریشن انعام غنی نے اخبار کو بتایا کہ ٹکنالوجی جس میں بائیو میٹرک مشین کو شامل کیاجائے گا۔ وہ ایف آئی اے کے پاسپورٹ ، آئی اے کے پاسپورٹ اور ایمگریشن اور تاریخ سے مربوط ہوگا تاکہ اس کا ایمگریشن عملہ زیادہ سے زیادہ عصری و جعلی پاسپورٹس کی نشاندہی کرسکے ۔ جس سے بی بی آئی ایر پورٹ پر ایف آئی اے عملہ کی کارکردگی کو بہتر بنایاجائے گا تاکہ وہ انتہائی عصری و نقلی پاسپورٹس کی نشاندہی کرسکے ۔ بائیو میٹرک سسٹم میں کسی بھی شخص کے انگلیوں کے نشانات کی جانچ ہوگی ۔
Pakistan to install biometric at airports to check fake passports
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں