نیوکلیر مذاکرات کی ناکامی کے لئے امریکہ ذمہ دار ہوگا - ایران - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-26

نیوکلیر مذاکرات کی ناکامی کے لئے امریکہ ذمہ دار ہوگا - ایران

تہران
آئی اے این ایس
ایران کے ساتھ6عالمی طاقتوں کی جاری بات چیت نتیجہ خیز ثابت نہ ہو اور قطعی معاہدہ طے نہ ہو پائے تو اس کے لئے امریکہ ذمہ دار ہوگا ۔ پریس ٹی وی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے وضاحت کی کہ ایرانی مجلس میں قومی سیکوریٹی و فارن پالیسی کمیٹی کے صدر نشین علاؤ الدین بروجوردی نے کہا کہ ایران نے امریکہ ، برطانیہ، فرانس، روس ،چین اور جرمنی کے ساتھ عبوری معاہدہ مکمل پابندی کا اظہار اور احترام کیا ہے اور اس کے تحت تمام ذمہ داریاں بخوبی انجام دی ہیں ۔، اس کے باوجو د اگر قطعی معاہدہ پر دستخط نہ ہو تو یہ امریکیوں کی جانب سے زائد مطالبات کے سبب بات چیت میں ناکامی کی وجہ بنے گا ۔ امریکی نڈر سکریٹری آف اسٹیٹ وینڈی شرمن نے قبل ازیں ایک بیان میں کہا تھا کہ تہران کے سیول نیو کلیر معاہدہ پر مستقل معاہدہ طے نہ ہونے کے لئے ایران خود ذمہ دار ہوگا جس کے بعد علاؤالدین بروجوردی نے اپنا نظریہ پیش کرتے ہوئے حقیقی صورتحال کی وضاحت کردی۔6عالمی طاقتوں کے ساتھ ایران کے متنازعہ نیو کلیر پروگرام پر قطعی معاہدہ پر دستخط کے لئے آخری تاریخ24نومبر مقرر کی گئی جس میں توسیع کے امکانات موجود ہیں ۔

US to blame if nuclear talks fail to bear fruit: Iran MP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں