گیارہویں میٹرو پولیس ورلڈ کانگریس کا پیر سے آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-06

گیارہویں میٹرو پولیس ورلڈ کانگریس کا پیر سے آغاز

حیدرآباد
پی ٹی آئی
5روزہ گیارہواں میٹرو پولیس ورلڈ کانگریس 2014اجلاس’’ سٹینرفار آل‘‘ موضوع کے ساتھ کل شہر حیدرآباد میں منعقد ہوگا ۔ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد پہلی مرتبہ کوئی بین الاقوامی تقریب کی یہاں میزبانی ہورہی ہے ۔ زائداز2ہزار مندوبین بشمول500ممالک کے400شرکاء بین الاقوامی فورم اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ جس میں تمام میٹرو پولیس علاقوں کے مشترکہ مسائل اور شکایات پر تبادلہ خیال ہوگا ۔ گورنر آندھرا پردیش ای ایس ایل نرسمہن 7اکتوبر کو 11ویں میٹرو پولیس ورلڈ کانگریس کا افتتاح کریں گے۔ دیگر اہم شخصیتوں کے علاوہ مرکزی وزیر شہری ترقیات ایم وینکیا نائیڈو تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ بھی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی 9اکتوبر کو اختتامی تقریب سے خطاب کریں گے ۔ کئی شہروں جیسے جوہانسبرگ ، بارسلونا ، برلن ، تہران اور دیگر کے میئرس ، ٹکنو کریٹس، منتظمین اورماہرین بات چیت کا حصہ ہوں گے ، سابق صدر جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام پلیٹری سیشن میں عوام کا عوام کی جانب سے ، عوام کے لئے‘‘ موضوع پر کلیدی خطبہ دیں گے ۔نوبل انعام یافتہ راجندر یچوری’’آب و ہوا کی تبدیلی کی سیاست اور عالمی شہر‘‘ کے موضوع پر خطاب کریں گے۔ چیف سکریٹری تلنگانہ راجیو شرما کے بموجب میٹرو پولیس نظریات اورتبدیلیوں کے تبادلہ کا فورم ہے ۔ اس پلیٹ فارم سے شہروں کی دلچسپی کے مشترکہ امور ،ترقی اور شہری حکمرانی جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیاجاتا ہے ۔
1985میں قائم کردہ میٹرو پولیس اسوسی ایشن کی نمائندگی دنیا بھر کے زائد از130ارکان کرتے ہیں۔ میٹرو پولیٹین علاقوں کے مشترکہ امور اور شکایات پر مباحث کے لئے یہ ایک عالمی فورم ہے ۔ اجلاس کے دوران میٹرو پولیٹین شہروں کے مختلف موضعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ منتظمین نے بتایا کہ100اسمارٹ شہروں میں ہیلت ان سٹیز، ہاؤزنگ اینڈ سٹیلائٹ سٹیز بھی شامل ہیں ۔ خصوصی ایجنڈہ مختلف امور جیسے ویمن، گرین بلڈنگس بھی شامل ہیں، بعض شہروں بارسیلونا ، میکسیکو، سیول اور ساؤپاؤ لو اپنے شروع کردہ اقدامات پر مظاہرہ پیش کریں گے۔ جی ایچ ایم سے کمشنر سو میش کمار نے کہا کہ تقری کے لئے معقول انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس تقریب کے بعد حیدرآباد کے برانڈ امیج میں بہتری ہوگی ۔ ماحول کو خوشگوار اور بہتر بنانے کے لئے نئے طرز کی خیر مقدمی کمانیں نصب کی گئی ہیں ۔ حیدرآبار میٹرو رل، حسین ساگر جھیل، ویمن ایس ایچ جیز ، انڈین گرین بلڈنگ کونسل ، آئی ٹی راہداری سائبر آباد کا مندوبین کو مشاہدہ کرانے کے لئے9تکنیکل دوروں کا اہتمام کیاجارہا ہے ۔ جن راستوں سے مندوبین کا سفر ہوگا وہاں سیکوریٹی مہیا کرنے کے لئے لگ بھگ750پولیس جوانوں کو متعین کیا گیا ہے۔ سائبر آباد پولیس کمشنر وی آنند نے بتایاکہ زائد از60پولیس جوان عالمی مندوبین کی رہنمائی کے لئے بطور گائیڈ مقرر کئے گئے ہیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں