کانگریس کو مہاراشٹرا میں ریاست بدر نہیں کیا جا سکتا - راہول - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-11

کانگریس کو مہاراشٹرا میں ریاست بدر نہیں کیا جا سکتا - راہول

دندوری(مہاراشٹرا)
پی ٹی آئی
کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج کانگریس سے پاک مہاراشٹراکے لئے ان کی اپیل کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت نکتہ چینی کی اور کہا کہ یہ ناممکن ہے کیونکہ ان کی پارٹی کے اخلاق اور نظریات ریاست اور اس کیا فسانوی قائدین جیسے ہیں۔ بی جے پی قائدین کہہ رہے ہیں کہ مہاراشٹرامیں ریاست بدر کردیاجانا چاہئے لیکن انہیں یہ جاننا چاہئے کہ کانگریس کے نظریہ اور شیواجی مہاراج، بابا صاحب امبیڈکر اور جیوتی باپھولے کے خیالات کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے ۔ آپ عوام کی زندگیوں سے کس طرح ہم کو ہٹا نہیں سکتے ہیں ۔ انہوں نے ناسک ضلع میں دندوری میں ایک انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ راہول نے مرکزپر بھی نکتہ چینی کی اور اس پر الزام عائد کیا کہ وہ غریبوں کی قیمت پر صنعتکاروں کے فائدہ کے لئے کام کررہی ہے۔ ہم نے غریبوں کے لئے راست فائدہ کی منتقلی اسکیم شروع کی تھی جس کے تحت مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار ضمانت قانون جیسے سماجی شعبہ کی اسکیموں کے لئے رقم راست طور پر آپ کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی ہے ۔ آج وہ بھی اس کو جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن ایک مختلف طریقہ کے ساتھ نریندر مودی کے امریکہ کو جانے سے قبل صنعتکاروں کے ایک وفد نے ان سے وہاں ملاقات کی تھی اور ادویات کی قیمتوں پر تحدید ہٹانے کی التجا کی تھی اور بند دروازوں کے پیچھے ایک معاملت طے پائی تھی اور اب کینسر کے علاج کے لئے استعمال ہونے والی ادویات جس کی قیمت8ہزار روپے تھی اب ایک لاکھ روپے میں دستیاب ہوں گی۔ آپ کی جیب سے رقم راست طور پر صنعت کاروں کی جیبوں میں منتقل ہوگئی۔
راہول نے کہا کہ حکومت کی پالیسی کے نتیجہ میں ذیابیطس، بلڈ پریشر اور کینسر جیسی بیماریوں کے علاج کے لئے ادویات کی قیمتیں کئی گنا بڑھ جائیں گی ۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ یو پی اے حکومت نے غریبوں اور آدی واسیوں کے فائدے کے لئے اراضی کے حصول قانون میں تبدیلیاں لائی تھیں ۔ قبل ازیں صنعتکارارزاں قیمتوں پر آپ کی زمین لینے آیا کرتے تھے ۔ اب آپ کو آپ کی اراضی کے لئے مارکیٹ کی قیمت سے زیادہ رقم ملے گی ۔ صنعت کار برہم ہیں کہ اب انہیں اپنے پراجکٹس کے لئے حصول اراضی سے قبل پنچایتوں کی اجازت حاصل کرنی ہوگی۔ انہوں نے ان کے اچھے دن آئیں گے نعرہ پر مودی کو بھی نشانہ بنایا ۔ لوک سبھا انتخاب کے وقت مودی نے کہا تھا کہ وہ ہندوستان کو طاقتور بنائیں گے اور پاکستان کو ایک سبق سکھائیں گے ۔ اب جب پیاز کی قیمت بڑھ گئی ہے وہ کہہ رہے ہیں کہ سب کچھ جلد ہی ٹھیک ہوجائے گا ۔ پاکستان ہمارے جوانوں پر فائرنگ کررہا ہے ۔ بچے ہلاک ہورہے ہیں اور وہ کہہ رہے ہیں کہ بہت جلد سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا ۔ انہوں نے استفسار کیا کہ تمام چیزیں کب ٹھیک ہوں گی ۔ ریاست میں کانگریس حکومت کی کامیابیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے راہول نے کہا کہ ہم نے یہاں دندوری میں چھ ڈیمس تعمیر کئے جس سے پانی ناسک کے عوام بھی استعمال کررہے ہیں۔ ہم نے اس علاقہ کو ایک صنعتی زون بنایا ہے ۔ جہاں120صنعتیں کام کرنا شروع ہوگئی ہیں اور ہزاروں نوجوانوں کو ملازمت مل رہی ہے

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں