تعلیمی نصاب کا بھگوا کرن - سنگھ تنظیموں کی سمرتی ایرانی کے ساتھ میٹنگ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-31

تعلیمی نصاب کا بھگوا کرن - سنگھ تنظیموں کی سمرتی ایرانی کے ساتھ میٹنگ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
آر ایس ایس سے ملحقہ تنظیموں کے نمائندوں نے بی جے پی قائدین اور وزیرفروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی کے درمیان ملاقات میں آج ملک کی تاریخی کتابوں سے متعلق بعض اسباق کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا گیا اور تمام کے لیے سستی اور معیاری تعلیم کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا ۔ تعلیم کے شعبہ کو بہتر بنانے کے لئے حکومت، پارٹی اور اس سے ملحقہ تنظیموں کے درمیان بہتر تال میل کو یقینی بنانے کے لئے یہ میٹنگ منعقد کی گئی ۔ ملک میں تعلیم کے خرچ میں بڑھتے ہوئے اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سنگھ سے ملحقہ تنظیموں نے تعلیم کو سستا بنانے پر زور دیا اور پرائمری سے ہائر لیول تک کے اخڑاجات پر کنٹرول کے لیے ایک مرکزی قانون بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے تعلیمی نظام میں اخلاقی اقدار کو شامل کرنے پر بھی زور دیا۔ مودی حکومت میں تعلیم کے شعبہ سے متعلق یہ اپنی نوعیت کی پہلی میٹنگ تھی جس کا مقصد حکومت ، پارٹی اور اس سے ملحقہ تنظیموں کے درمیان تال میل کو بہتر بنانے اور تعلیم کے شعبہ میں کام کرنے والی تنظیموں کے خیالات معلوم کرنا تھا۔ اس میٹنگ سینئر آر ایس ایس قائدین کرشن گوپال ، سریش سونی، دتاتریہ، ہسبولے کے علاوہ بی جے پی قائدین رام لال، جے پی ندا اور سنگھ سے ملحقہ تنظیموں کے دوسرے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی ۔
وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی کے علاوہ وزیر ثقافت سری پد نائک بھی موجود تھے ۔ آر ایس ایس سے ملحقہ تنظیموں مثلاً ودیا بھارتی، شکشا بچاؤ آندولن، بھارتیہ شکشن منڈل اور اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے نمائندوں نے اس میٹنگ میں شرکت کی ۔ اس سے پہلے معاشی اور سماجی تنظیموں کے بارے میں آر ایس ایس اور بی جے پی کے قائدین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کے نمائندوں سے ملاقات کی تھی ۔ دیناناتھ بترا جیسے آر ایس ایس کے نظریہ ساز نے نصاب تعلیم میں تبدیلیوں پر زور دیا ہے اور اسی پس منظر میں یہ میٹنگ ہوئی ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں