شاہی امام کے فرزند کی دستار بندی نواز شریف مدعو مودی نظر انداز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-31

شاہی امام کے فرزند کی دستار بندی نواز شریف مدعو مودی نظر انداز

نئی دہلی
یو این آئی
شاہی امام جامع مسجد دہلی سید احمد بخاری نے اپنے مستقبل کے جانشین کے طور پر نائب امام کی دستار بندی کی تقریب میں صدر کانگریس سونیا گاندھی سمیت ایک سے زائد قومی و علاقائی سیاسی قائدین کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کو تو مدعو کیا ہے لیکن وزیر اعظم نریندر مودی کو دعوت نہیں دی گئی ۔ مودی کو مدعو نہ کئے جانے سے متعلق سوال پر شاہی امام کے اخباری مشیر نے بتایا کہ مودی مسلمانوں سے دوری رکھنا چاہتے ہیں ۔گجرات فسادات کے تعلق سے بھی مودی نے معذرت خواہی نہیں کی ۔ شاہی امام کے حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ انہوں نے دستار بندی کی تقریب میں شرکت کے لئے مہمانوں کو اپنے انتخاب کے مطابق مدعو کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ22نومبر کو جامع مسجد میں دستار بندی کی تقریب میں راج ناتھ سنگھ ، ملائم سنگھ یادو ، اکھلیش یادو، ممتا بنرجی کے علاوہ امام حرم عبدالرحمن السدیس، ترکی اور ازبکستان کے مفتیان اعظم کے علاوہ دیگر ملکی و غیر ملکی علماء ، مشائخ اور مذہبی قائدین شرکت کریں گے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں