اندرا گاندھی کی سمادھی پر مودی کا دورہ خارج از امکان - تھرور کی تنقید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-31

اندرا گاندھی کی سمادھی پر مودی کا دورہ خارج از امکان - تھرور کی تنقید

نئی دہلی
یو این آئی
سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی30ویں یوم وفات کے موقع پر نریندر مودی کا ان کی سمادھی ، شکتی استھل ‘ کا دورہ خارج از امکان ہے ۔ مرکز نے گزشتہ ہفتہ یہ فیصلہ کیا ہے کہ مہاتما گاندھی اور سردرا پٹیل کے علاوہ دیگر لوگوں کی برسیوں کو نہیں منایاجائے گا۔ ذرئع کے مطابق مودی سردار پٹیل کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پٹیل چوک جائیں گے اور اس کے بعد یونٹی فاررن کا پرچم لہرائیں گے ۔ اگر مودی نے اندرا گاندھی کی سمادھی کا دورہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تو وہ پہلے وزیر اعظم ہوں گے جس نے گزشتہ دو دہائیوں میں اس طرح کا قدم اٹھایا ہے ۔ دریں اثناء کانگریس کے ایم پی ششی تھرور نے مودی کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سردار پٹیل کی یوم پیدائش پر جشن منانے کا مودی حکومت نے فیصلہ کیا ہے لیکن اسی دن سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی یوم وفات پر تجاہل عارفانہ سے کام لیا ہے اس طرح کا عمل کسی بھی حکومت کے لئے زیب نہیں دیتا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں