ایبولا کو جڑ سے مٹانے عالمی لڑائی میں امریکہ قیادت کر رہا ہے - اوباما - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-26

ایبولا کو جڑ سے مٹانے عالمی لڑائی میں امریکہ قیادت کر رہا ہے - اوباما

واشنگٹن
پی ٹی آئی
اب جب کہ نیویارک شہر میں پہلا ایبولا کیس ظاہر ہوا ہے ، امریکی صدر بارک اوباما نے آج امریکیوں سے کہا کہ وہ خوفزدہ نہ ہوں کیونکہ ملک مہلک وائرس سے نمٹنے پوری طرح تیار ہے اور اس بیماری کو خاتمہ کرنے عالمی لڑائی کی قیادت کررہا ہے ۔ یہاں یہ نچلی سطح پر ہے ، مریض اس بیماری کو شکست دے سکتے ہیں اور ہم بھی اسے مٹا سکتے ہیں ۔ لیکن ہمیں چوکس رہنا ہوگا۔ اوباما نے یہ بات آج اپنے ہفتہ وار ریڈیو اور ویب خطاب میں کہی۔ واضح رہے کہ انہوں نے ڈلاس کی رہنے والی نینا فام کو گلے لگایا جسے کل ایبولا سے پاک قرار دیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر سطح پر مل جل کر کام کرنا ہوگا، یعنی وفاقی ، ریاستی یا مقامی سطح پر کام کرنا ہوگا اور ہمیں عالمی لڑائی میں قیادت کا سلسلہ جاری رکھنا ہے ۔ کیونکہ اس مرض کو روکنے کا یہی ایک بہترین طریقہ ہے ۔ جس سے امریکی محفوظ رہ سکتے ہیں ۔ لہذا ہمیں مغربی آفریقہ میں اس کے ذرائع پر قابو پانا ہوگا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں