دنیا بھر میں سالانہ 40 کروڑ افراد ڈینگو سے متاثر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-16

دنیا بھر میں سالانہ 40 کروڑ افراد ڈینگو سے متاثر

کیلیفورنیا
یو این آئی
حکومت ہند کے سرکاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ملک میں سالانہ اوسطاتقریباً20ہزار افراد ڈینگو کا شکار ہوتے ہیں لیکن امریکہ میں ہوئے ایک تازہ تحقیق کے مطابق اصل تعداد ا سے300گنا زیادہ ہے ۔ امریکن جرنل آف ٹرپ ل میڈیسن اینڈ اجین میں شائع اس رپورٹ میں سال2006سے 2012کے درمیان اعداد وشمارپر توجہ دیا گیا ہے ۔ اس تحقیق کو امریکہ اور ہندوستان کے محققین نے مل کر انجام دیا ہے ۔ تحقیق سے وابستہ این کے ارورہ نے اس بارے میں بتایا کہ ملک میں اس سلسلے میں ہونے والے معاملات کی رپورٹ درج نہ کئے جانے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ پرائیویٹ کلینک اور ہسپتالوں سے ڈیٹا نہیں ملتا ہے اور زیادہ تر لوگ علاج کے لئے وہیں جاتے ہیں ۔ وہیں میڈیکل ریسرچ کونسل کے بال کشور سولیٹیئر نے کہا ڈینگو کی صحت اور معیشت پر اثر کو پوری طرح سمجھنا ہوگا تاکہ پالیسی ساز اور صحت افسران مستقبل میں ہونے والے معاملات کو روک سکیں ۔ تحقیق کرنے والے ڈنلڈ شیفرڈ کا کہنا ہے ، ہماری رپورٹ بتاتی ہے کہ نیشنل ویکٹر بورن ڈیزیز کنٹرول پروگرام کے تحت صرف0.35فیصد معاملے درج ہوپاتے ہیں۔ ڈینگو کسی خاص ملک سے منسلک بیماری نہیں ہے ۔ ہر سال یہ دنیا بھر میں40کروڑ لوگوں کو اپنی گرفت میں لیتی ہے۔ ملیریا کی طرح یہ بھی مچھروں کے کاٹنے سے پھیلتی ہے لیکن ملیریا کے برعکس ڈینگو کا مچھر دن میں کاٹتا ہے اور صاف پانی پر پنپتا ہے ۔ ڈینگو سے بچانے کے لئے نہ ہی کوئی دوا موجود ہے اور نہ ہی ویکسین۔ مچھروں سے خود کو بچانا ہی اس کا واحد حل ہے ۔ اس درمیان برازیل میں ڈینگو پھیلانے والے مچھروں کو دفاعی بنایاجارہا ہے ۔ لیبارٹری میں تقریباً10ہزار مچھروں کے ساتھ ایسا کیا گیا ہے اور انہیں دوبارہ رہائشی علاقوں میں چھوڑا گیا ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں