ہندوستان میں کرپشن سے نمٹنے طاقتور اور موثر قوانین موجود - صدر جمہوریہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-15

ہندوستان میں کرپشن سے نمٹنے طاقتور اور موثر قوانین موجود - صدر جمہوریہ

اوسلو
پی ٹی آئی
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ کرپشن ہنوز تشویش کا باعث ہے، صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج کہا کہ ادارہ جاتی انتظام کے ذریعے جسے ہندوستان میں نافذ کیا گیا ہے ، کرپشن سے نمٹنا اس پر قابو پانا اور اس کا خاتمہ کرنا ہوگا ۔ صدر جمہوریہ نے فن لینڈ کے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کرپشن سخت تشویشناک ہے اور ہمارے پالیسی ساز، قائدین اور سیاست داں اس سے پوری طرح واقف ہیں ۔ کرپشن سے ادارہ جاتی طریقہ کار سے نمٹنا ، اس پر قابو پانا اور اسے ختم کیاجانا چاہئے۔ پرنب مکرجی آج شام ہلیسنکی کے لئے روانہ ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں انسداد رشوت ستانی قانون کے نفاذ کے لئے کثیر ادارہ جاتی انتظامات ، قانونی فریم ورک اور ایجنسیاں موجود ہیں۔ پرنب مکرجی نے کہا کہ مثال کے طور پر ہم نے حال ہی میں طاقتور لوک پال بل منظور کیا ہے ، لوک پال ایک محتسب کی طرح ہوگا۔ مختلف ایجنسیاں اس کے تحت کام کریں گی اور ان کی رپورٹس پر انتہائی اعلیٰ سطح پر غوروخوض کیاجائے گا۔ اس کی سرگرمیوں کا دائرہ کافی وسیع ہوگا۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ لوک پال ایکٹ کے علاوہ دیگر کئی قوانین بشمول انسداد رشوت ستانی قانون موجود ہے ۔جو1988میں منظور کیا گیا تھا۔ او وی سی ایکٹ کے علاوہ تعزیرات ہند بھی موجود ہے جس کے تحت رشوت ستانی پر سخت تعزیزی سزائیں دی جاتی ہیں ۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ ایک جانب ہم طاقتور اور موثر قوانین پر زور دے رہے ہیں تو دوسری طرف سی بی آئی اور ویجلنس کمیشن جیسے اداروں کو روز مرہ کی عاملانہ سرگرمیوں کے سلسلہ میں آزادی دیدی گئی ہے ۔ یہ ایسے اقدمات ہیں جن کے ذریعہ کرپشن سے نمٹا جارہا ہے ۔ پرنب مکرجی نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ عوام میں کرپشن کے بارے میں بیداری بڑھتی جارہی ہے ، عوام کے منتخبہ نمائندوں کے عمل سے اس کی عکاسی ہوتی ہے ۔ مثال کے طور پر ہندوستانی پارلیمنٹ نے 8مرتبہ لوک پال بل پر غوروخوض کیا ۔ وزیر فینانس اور سابق کابینہ کے سینئر وزیر کی حیثیت سے میں نے لوک پال ایکٹ کی قانون سازی میں انتہائی اہم رول ادا کیا۔ میں اس بات سے واقف ہوں کہ کتنی مرتبہ کوشش کی گئی اور کتنی مرتبہ اس پر عمل نہیں ہوسکا۔

India has institutional arrangements to tackle corruption - President

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں