پی ٹی آئی
حکومت سبسیڈی پر فراہم کئے جانیو الے پکوان گیس سلنڈر س کی تعداد کو کم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتی جو فی الحال ہر گھر کے لئے سال میں12سلنڈر مقرر ہے ۔ اس کے بجائے حکومت جون تک صارفین کو نقد سبسیڈی فراہم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ وزیر تیل دھرمیندر پردھان نے پی ٹی آئی کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ سبسیڈی پر فراہم کئے جانے والے پکوان گیس سلنڈرس کی تعداد کم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ۔ اگست میں نریندر مودی زیر قیادت حکومت نے صارفین کو یہ آزادی دی تھی کہ وہ سال میں کسی بھی وقت سبسیڈی پر ملنے والے تمام12سلنڈر حاصل کرسکتے ہیں ،۔ قبل ازیں مہینہ میں صرف ایک سلنڈر کی حد مقرر تھی ۔ پردھان نے کہا کہ کابینہ نے ہفتہ کے دن ایل پی جی کے لئے راست فوائد منتقلی اسکیم میں ترمیم کی تاکہ موجودہ قیمت اور بازاری قیمت کے درمیان موجود فرق کے مساوی رقم ہر صاف کے کھاتہ میں راست جمع کی جاسکے ۔ لیکن سابق یوپی اے حکومت کے دور میں شروع کی گئی اسکیم کے برعکس اب سبسیڈی حاصل کرنے آدھار کارڈ لازمی نہیں رہے گا ۔ فی الحال ترمیم شدہ راست فوائد منتقلی اسکیم صرف54اضلاع میں شروع کی جارہی ہے ،۔ یکم جنوری سے ملک کے تمام اضلاع میں اسے شروع کیاجائے گا ۔ پردھان نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ہم آئندہ3ماہ میں تمام اضلاع کا احاطہ کرسکیں گے اور مزید3ماہ میں تمام صارفین کو اس اسکیم میں شامل کرسکیں گے ۔ لہذا یہ کہاجاسکتا ہے کہ جون تک بیشتر ایل پی جی صارفین کا احاطہ کرلیاجائے گا ۔ فی الحال ایل پی جی صارفین کے بینک کھاتوں کو ان کے پکواس گیس نمبروں سے جوڑا جارہا ہے ۔ اس کام کی تکمیل کے بعد نقد سبسیڈی بینک کھاتوں میں منتقل کی جائے گی تاکہ صارفین بازاری قیمتوں پر پکوان گیس سلنڈر خرید سکیں ۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں