آئی اے این ایس
کم از کم3مرکزی وزراء کے اثاثوں میں5ماہ قبل عہدہ کا جائزہ لینے کے بعد سے اضافہ ہوا ہے ۔ نیشنل الیکشن واچ اور اسوسی ایشن آف ڈیموکریٹک ریفارمس نے آج اپنے ایک مشترکہ بیان میں یہ بات بتائی ۔وزیر ریلوے ڈی وی سدانند گوڑا کے اثاثوں میں گزشتہ5ماہ کے دوران سب سے زیادہ اضافہ درج کیاگیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ لوک سبھا انتخابات 2014کے حلف نامہ میں معلنہ اثاثوں 9.88کروڑ روپے میں10.46کروڑ روپے کا اضافہ درج کیا گیا ہے ، جس کااعلان پی ایم او کی یونین کونسل آف منسٹرس کے حلف ناموں میں کیا گیا ۔ وزیر بھاری صنعتیں وپبلک انٹر پرائزس رادھا کرشنن پی دوسرے مقام پر ہیں ، ان کے اثاثوں میں2.98کروڑ روپے کا جب کہ وزیر فینانس ارون جیٹلی کے اثاثوں میں1.01کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔ نگراں تنظیموں نے کہا کہ وزیر اعظم کے دفتر میں داخل کئے گئے حلف ناموں کے مطابق91فیصد مرکزی وزراء کروڑ پتی ہیں ۔جیٹلی 114.93کروڑ روپئے کے ساتھ سب سے زیادہ دولت مند ہیں ۔جن کے بعد108.31کروڑ روپے کے ساتھ ہر سمراٹ کوربادل اور94,66کروڑ روپے کے ساتھ پیوش گوئل بالترتیب دوسرے اور تیسرے مقام پر ہیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ16وزراء نے ا پنے اثاثوں میں کمی دکھائی ہے۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے اپنے اثاثوں میں3.89کروڑ روپے کی کمی دکھائی ہے (انہوں نے اپنے لوک سبھا حلف نامہ 2014میں17.55کروڑ روپے کے اثاثوں کا اعلان کیا تھا ۔) وزیر برائے ترقی شمال مشرق وی کے سنگھ نے اپنے اثاثوں میں 3.13کروڑ روپیوں کی کمی ظاہر کی ہے ۔ انہوں نے2014کے لوک سبھا انتخابات کے دوران4.11کروڑ روپے کے اثاثوں کا اعلان کیا تھا۔ وزیر صحت ہرش وردھن کے اثاثوں میں1.28کروڑ روپے کی کمی ہوئی ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ تجزیہ کرنے سے پتہ چلا ہے کہ اثاثوں میں تبدیلی کی وجہ اصل وزراء کے اثاثوں کے اعلان کے لئے کسی مقررہ نمونے کا نہ ہونا ہے ۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں