بی جے پی کے زور کو ختم کرانے کے لئے ترنمول پوری طرح کوشاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-25

بی جے پی کے زور کو ختم کرانے کے لئے ترنمول پوری طرح کوشاں

آسنسول
وجیہ الدین جمال/ ایس این بی
کانگریس سپریمو محترمہ ممتا بنرجی کے ذریعہ تبدیلی کے تحت بردوان ضلع یوتھ صدر اشوک ردرا کو ریاستی چھاتر پرشید کا صدر نامزد کیا اور یوتھ اور یوا کو ایک دوسرے میں ضم کردیا اور عوامی بدگمانی کا زالہ کیا اور اس طرح ریاستی یوتھ کا سربراہ ابھیشیک بنرجی کو بنایا۔ بردوان ضلع ترنمول یوتھ صدر اشوک ردرا نے کہا کہ ممتا بنرجی نے متبادل انتظام ہونے تک انہیں اس عہدہ پر برقرا ر رہنے کی ہدایت دی ہے ۔ بازگشت سنی جارہی ہے کہ آسنسول سب ڈویزن کے ایک جواں سال ایم ایل اے کو بردوان ضلع یوتھ کا صدر بنایاجائے گا۔ بلکہ عوامی طور پر بارہ بنی حلقہ کے اس فعال ایم ایل اے کا نام سناجارہا ہے ۔ اس سلسلہ میں آسنسول شمالی حلقہ کے ایم ایل اے اور ریاستی وزیر محنت ملئے گھٹک سے جب اس سلسلہ میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی نے انہیں ہدایت دی ہے کہ ضلع یوتھ کے صدر کے لئے مناسب امیدوار کی نشاندہی کریں ۔ انہوں نے بدھان کے سلسلہ سے سنی جارہی بازگشت کی تردید کی ہے ۔ اشوک ردرا سے قبل ملئے گھٹک کے بھائی اور آسنسول میونسپل کارپوریشن کے اس وقت کے میئر ان کونسل کے رکن ابھیجیت گھٹک بردوان ضلع صنعتی علاقہ ترنمول یوتھ کے صدر تھے ۔ لیکن آسنسول پارلیمانی حلقہ سے ترنمول کانگریس امیدوار دولا سین کی شکست فاش کے بعد ممتا بنرجی کی ناراضگی کی نذر ملئے گھٹک کی وزارت کے ساتھ ساتھ ابھیجیت گھٹک کا یہ عہدہ ہوا تھا۔لیکن پارلیمانی انتخاب کی شکست کی ناراضگی ختم ہونے کے بعد ملئے گھٹک کو وزارت واپس ملی ہے اور اب شاید ابھیجیت گھٹک کو بھی انکا عہدہ واپس دلانے کی کوشش ملئے گھٹک کریں ۔
آسنسول میں تاپس بنرجی اور ملئے گھٹک دونوں ایم ایل اے ہیں اور دونوں اپنی اپنی جگہ ہوی ویٹ ہیں لیکن ملئے گھٹک ممتا بنرجی کے زیادہ قریبی سمجھے جاتے ہیں ۔ اس لئے وہ ریاستی کابینہ میں ہیں ۔ تاپس بنرجی کو آسنسول میونسپل کارپوریشن کا مئیر بنایا گیا تھا۔ آسنسول، درگا پور ، ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کا چیئرمین کا عہدہ دیا گیا تھا لیکن ایم ایل اے کے ساتھ ساتھ اے ڈی ڈی اے کی ذمہ داری وہ نبھانے میں پریشان ہورہے تھے ۔ اس لئے انہیں ایم ایل اے کے ساتھ میئر کی ذمہ داری نبھانے کی ہدایت دی تھی لیکن آسنسول میونسپل کارپوریشن سے عوامی اقتدار کے خاتمہ کے بعد تاپس بنرجی صرف ایم ایل اے آسنسول جنوبی حلقہ رہ گئے تھے لیکن تاپس بنرجی کو آسنسول میونسپل کارپوریشن کے انتظام کاروں کے بورڈ کی رکنیت دے کر ممتا بنرجی کے وقار میں بھی اضافہ کیا۔ آسنسول پارلیمانی انتخاب میں بی جے پی امیدوار بابل سپر یو کی کامیابی سے ترنمول کانگریس کو زبردست دھچکا لگا ہے ۔ اور بی جے پی ممبر پارلیمنٹ کو سامنے رکھ کر عوام سے جڑنے کی کوشش میں سرگرداں ہیں اور مسلسل احتجاج و مظاہروں کے ذریعہ عوام سے قریب ہونے کی کوششیں کررہی ہے اور غول کے غول رضا کار بی جے پی میں شامل ہورہے ہیں ۔ اس کے پیش نظر ممتا بنرجی کی خصوصی توجہ ضلع بردوان کے آسنسول پر مرکوز ہے اور آسنسول میونسپل کارپوریشن کی میعاد مکمل ہونے کے باوجود انہوں نے انتخاب کرانے سے گریز کرتے ہوئے آسنسول میونسپل کارپوریشن میں پڑوسی بلدیاتی اداروں کو ضم کرتے ہوئے آسنسول کو سپر میگا سیٹی بنانے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے بردوان ضلع میں اہم تنظیمی تبدیلیاں بھی کی ہیں ۔ اقلیتی ووٹ بین کو اپنے قبضہ میں رکھنے اور اقلیتوں میں اعتماد بحال کرانے کے لئے بردوان ضلع اقلیتی سیل کے چیئرمین کے عہدہ پر ریاستی حج کمیٹی رکن سید محمد افروز کو نامزد کیا ہے۔ ملئے گھٹک اور تاپس بنرجی کی قائدانہ صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے تنظیمی مضبوطی کو پوری طرح منظم اور مضبوط کرنے کے لئے ممتا بنرجی رضا کاروں کے عزائم اور حوصلہ کو جلا بخشنے میں منہمک ہیں۔9ستمبر میں خود ممتا بنرجی درگا پور میں ترنمول رضا کاروں میں جوش و جذبہ بھرسکیں اور2016سے قبل قبل پوری طرح تنظیم کو توانا کرلیں گی ۔ درگا پور کے مجوزہ کانفرنس سے قبل قبل بردوان ضلع یوتھ صدر کی نامزدگی کرنے کی توقع ہے ۔

Trinamool fully committed to end BJP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں