بھاگلپور فساد کے 25 سال مکمل - مسلمان آج بھی بدحال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-25

بھاگلپور فساد کے 25 سال مکمل - مسلمان آج بھی بدحال

بھاگلپور
ایس این بی
آج کا دن بھاگلپور شہر کے لئے ملاک کے دن کے طور پر جانا جاتا ہے ۔ بھاگلپور میں آج ہی کے دن 24اکتوبر1989کو فرقہ وارانہ فساد ہوا تھا جس میں ہزاروں بے قصور لوگوں کو شہادت کا جام پینا پڑ اتھا ویسے بھاگلپور میں اب فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا ماحول قائم ہوگیا ہے لوگ اب فساد کو یاد کرنا بھی ضروری نہیں سمجھتے ہیں۔ لیکن سچائی یہ ہے کہ آج بھی شہر کے بیشتر مقامات پر جہاں ہزاروں لوگوں کو فساد یوں نے شہید کر کے ہنومان کی مندر بیٹھا دیا تھا آج بھی مسلمانوں کا منہ چڑھا رہا ہے ۔ بھاگلپور فساد کے دوران ہزاروں خاتون بیوہ ہوگئی تھیں جن کے بچے آج جوان ہو گئے ہیں ۔ بیٹیوں کے ہاتھ پیلے کرنے سے اس کی ماں اور بھائی قاصر ہیں کیونکہ فسادیوں نے ان کا سب کچھ چھین لیا تھا ۔ گھر کی عورتوں نے کسی طرح گزارہ کر کے اپنے بیٹے اور بیٹی کو تو پالیا مگر ان کے لئے بیٹی کی شادی آج بھی ایک مسئلہ بن کرسامنے کھڑا ہوا ہے ۔
بھاگلپور فساد کے متاثرین کی آہوں سے کانگریس کا وجود ہی ختم ہوگیا ۔ فرقہ وارانہ فسادات کے بعد مسلمانوں کا رجحانات کانگری سے ختم ہوگیا لیکن گزشتہ دنوں ہوئے اسمبلی الیکشن میں مجبوراً یہاں کے مسلمانوں نے کانگریس امیدوار اجیت شرما کو ووٹ دے کر کامیاب بنایا ۔ اجیت شرما بھی الیکشن جیتنے کے بعد مسلمانوں کو نظر انداز کرنے لگے اگرچہ انہوں نے مظلومین سے بہت کچھ وعدے کئے تھے اور شہریوں سے بھی کئے تھے کہ ترقی کی گنگا بہادیں گے ۔ لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوا ۔ معروف چک کی مسجد آج بھی فساد کی یاد تازہ کرتی ہے ، شجاع گنج کی مسجد فساد کی آج بھی گواہ ہے ۔ نیا بازار جوگسر کے علاقہ فساد کی زد میں ہیں ، نذر اشرف نے کہا کہ بہار حکومت کو ایک خصوصی فنڈ قائم کرنا چاہئے اس سے بھاگلپور کے مظلومین کے آنسو کو پونچھنے کے کوشش کرنی چاہئے ۔

25 years of Bhagalpur riots

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں