ہندوستانی ملازمین کو کم اجرت پر امریکی آئی ٹی کمپنی کو جرمانہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-25

ہندوستانی ملازمین کو کم اجرت پر امریکی آئی ٹی کمپنی کو جرمانہ

لاس اینجلس
پی ٹی آئی
امریکہ میں واقع سیلیکان ویلی کی ایک آئی ٹی کمپنی کو ہدایت دی گئی ہے کہ8ہندوستانی ورکرس کو40ہزار یو ایس ڈالر رقم ادا کی جائے ۔ ان ورکرس نے ہفتہ میں122گھنٹے کام کیا تاہم انہیں فی گھنٹہ محض1.21یوایس ڈالر اجرت دی گئی تھی ۔ اس سلسلہ میں وفاقی سطح پر تحقیقات کی گئیں جس کے بعد الکٹرانکس فاریما جن آئی این سی (ای ایف آئی) کو بطور جرمانہ3.500یو ایس ڈالر رقم ادا کرنے کے لئے بھی کہا گیا ۔ کمپنی پر الزام ہے کہ اس نے ہندوستانی ورکرس سے ہفتہ میں122گھنٹے کام لیا اور انہیں ہندوستانی کرنسی میں اجرت ادا کی ۔ اس سلسلہ میں امریکی محکمہ لیبر نے تحقیقات کیں جس کے نتیجہ میں یہ بات سامنے آئی ۔

Silicon Valley firm fined for paying Indian workers one-sixth of minimum wage

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں