امریکی محکمہ خارجہ میں دیوالی تقریب - ہندوستانی نژاد امریکیوں کی خدمات کی ستائش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-25

امریکی محکمہ خارجہ میں دیوالی تقریب - ہندوستانی نژاد امریکیوں کی خدمات کی ستائش

واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ہندوستان کو توانائی اور طاقت سے بھرپور ایک ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا حالیہ دورہ ایک ایسا موقع رہا جب ہندوستانیوں اور امریکی عوام نے حقیقی طور پر یہ بات سمجھی کہ دونوں فطری رفاقت کا ر متحد ہ طور پر بہت کچھ حاصل کرسکتے ہیں ۔ کیری نے یہاں محکمہ خارجہ کے ہیڈ کوارٹرس پر پہلی بار منعقدہ دیوالی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ، جنوبی ایشیاء کا ایک بڑا ملک ہے جب کہ گزشتہ ماہ مودی کے دورہ کے دوران ہمیں اس بات کا موقع ملا کہ دونوں ممالک کے درمیان پہلے ہی سے موجود گہرے تعلقات کو مزید مستحکم بنایاجائے ۔ کیری نے اس موقع پر دیے جلائے اور کہا کہ اسی مقام پر گزشتہ ماہ میں نے اور نائب صد جوزف بائیڈن نے مودی کا خیر مقدم کیا تھا۔ امریکہ کے سرکردہ عہدیدار نے کہا کہ ہند۔ امریکہ باہمی طور پردہشت گردی کے خلاف مقابلہ کرنے کے علاوہ دونوں ممالک کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے ، ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلہ سے نمٹنے اور سائنس و ٹکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ کیری نے دونوں ممالک کے رہنماؤں کی جانب سے گزشتہ ایک دہائی کے دوران کی گئی کاوشوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں قائدین نے سخت محنت کے ذریعہ ثابت کیا کہ ہند۔ امریکہ فطری ساتھی ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ کے مطابق ہندستان اور امریکہ2ایسے ممالک ہیں جو نئی تاریخ رقم کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے تاریخی بنجامن فرینکلن کمرہ میں پہلی مرتبہ دیوالی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً300مہمانوں نے شرکت کی جن میں سرکردہ ہندوستانی نژاد امریکیوں کی کثیر تعداد اور جنوبی ایشیائی ممالک کے نمائندے شامل ہیں ۔ اس موقع پر ہندوستانیوں کی جانب سے امریکہ میں کی گئی خدمات کی ستائش کی اور کہا کہ دیوالی ایک ایسا تہوار ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ کوئی شخص کسی اور کی زندگی میں کس طرح روشنی لا سکتا ہے ۔ واضح رہے کہ ایک دن قبل ہی امریکی صدر بارک اوباما نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعہ امریکہ میں موجود ہندوستانی عوام کو دیوالی کی مبارکباد دی تھی ۔ اوباما نے2009ء میں پہلی بار خود بھی دیوالی منائی تھی ۔

Diwali celebrated at US State Department

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں