کناڈا کی پارلیمنٹ پرحملہ - مشتبہ حملہ آور اور ایک سپاہی ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-23

کناڈا کی پارلیمنٹ پرحملہ - مشتبہ حملہ آور اور ایک سپاہی ہلاک

کناڈا کی پارلیمنٹ آج ایک حملہ کی زد میں آگئی اور عمارت کے اندر اور باہر گولیاں چلیں۔ اس حملہ میں ایک سپاہی ہلاک ہوگیا اور رائفل تھامے ہوئے ایک شخص کو سیکوریٹی فورسس نے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پارلیمنٹ بل کی عمارت اس وقت حملہ کی زد میں آگئی جب ایک شخص نے جس کے ہاتھ میں ریوالوار تھی زیریں ایٹاوا میں واقع جنگ کی یادگار پر تعینات سپاہی پر گولی چلائی اور اس کے بعد ایک کار چھینتے ہوئے عمارت کے سنٹرل بلاک کی طرف بڑھنے لگا زخمی سپاہی بعد میں زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ وزیر روزگار جیسن کینی نے ٹوئٹر پرکہا کہ وہ مہلوک سپاہی کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور زخمی پارلیمانی گارڈ کے لئے دعائیں کرتے ہیں ۔ کناڈا دہشت زدہ یا خوف زدہ نہیں ہوگا ۔ ارکان پارلیمنٹ اور دوسرے افراد نے پارلیمنٹ کے اندر کئی گولیوں کو سننے کی اطلاع دی ۔ عمارت کے اندر ایک بندوق بردار کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ کینیڈا براڈ کاسٹنگ کارپوریشن نے اس کی اطلاع دی ۔ اٹاوا پولیس نے توثیق کی کہ3مقامات پر گولیاں چلیں جن میں جنگی یادگار، پارلیمنٹ کا سنٹرل بلاک اور ریڈیو سنٹر شامل ہیں ۔
اطلاعات میں کہا گیا کہ زیریں علاقے کو پولیس سے بھر دیا گیا ہے اور ایک مشتبہ شخص کو فرار سمجھاجارہا ہے ۔ پولیس اٹاوا سے باہر جانے والی کاروں کی تلاشی لے رہی ہے ۔ گولیوں کی بوچھار کے دوران سیکوریٹی عملے اور سپاہی اسٹاف نے ادھر ادھر بھاگتے ہوئے پناہ لینے کی کوشش کی ۔پارلیمنٹ کی عمارت کے اندر واقع ایک کیفٹیر یا میں کام کرنے والے ایلن نرائزر نے کہا کہ اس نے سنٹرل بلاک میں ایک شخص کو ہاتھ میں لمبی بندوق تھامے ہوئے دیکھا۔ ایسی غیر مصدقہ اطلاعات بھی ہیں کہ پارلیمنٹ کے لائبریری کے باہر ایک شخص زخمی ہوا۔ نیشنل وار میموریل زیریں اٹاوا کے قلب میں واقع ہے جب کہ پارلیمنٹ کی عمارتیں اس کے شمال مشرق میں واقع ہیں ۔ پارلیمنٹ بل میں کام کرنے والے ایک شخص اسکواٹ واچ نے بتایا کہ اس نے ایک ڈبل ویرال گن کے ساتھ ایک شخص کو بھاگتے ہوئے دیکھا جو اسکاف اور نیلے رنگ کا جنس پہنے ہوئے تھا۔ اپوزیشن لیڈر ٹام مکلیر اور اعتدال پسند لیڈر جسٹن ٹراڈیو بھی محفوظ ہیں ۔ شوٹنگ کے واقعہ کی اطلاع پھیلتے ہی امریکی سفارت خانہ کو بند کردیا گیا اس واقعہ کے بعد امریکہ اور کناڈا کے ایر ڈیفنس کو چوکس کردیا گیا ۔ یہ واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا جب دو دن قبل ہی ایک نو مسلم نے کینیڈا کے ایک سپاہی کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا تھا جسے بعد میں پولیس نے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔

دریں اثنا نئی دہلی سے پی ٹی آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب وزیر اعظم نریندر مودی نے آج رات اٹاوا میں کینیڈا کی پارلیمنٹ پر حملہ پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور اسے انتہائی پریشان کن قرار دیا ہے ۔ مودی نے ٹوئٹر پر کہا کہ اٹاوا میں حملہ کی خبر انتہائی پریشان کن ہے میں ہر ایک کی سلامتی کے لئے پراتھنا کرتا ہوں۔

Soldier Killed, Suspect Dead In Shooting Near Canadian Parliament

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں