پاکستان پنجاب اسمبلی میں ہندوستانی جارحیت کے خلاف قرارداد منظور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-23

پاکستان پنجاب اسمبلی میں ہندوستانی جارحیت کے خلاف قرارداد منظور

پاکستان میں پنجاب اسمبلی نے آج ایک متفقہ قرار داد منظور کرتے ہوئے بین الاقوامی سرحد پر ہندوستانی جارحیت کی مذمت کی ہے اور بین الاقوامی برادری سے اس صورتحال کا نوٹ لینے کی اپیل کی ۔ 371رکنی طاقتور صوبائی اسمبلی میں پنجاب کے وزیر قانون مجتبیٰ شجاع الرحمن نے یہ قرار داد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ قرار داد میں ہندوستانی فوج پر سرحد پر فائرنگ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اس کی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ فائرنگ میں شہریوں کے بشمول10سے زائد پاکستانی ہلاک ہوگئے ہیں۔ قرارداد میں مزید کہا گیا کہ ’’ہندوستان سرحد پر فائرنگ کے ذریعہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے ، یہ ایوان عالمی برادری سے ہندوستان کی اس جارحیت کا نوٹ لینے اور مداخلت کرنے کی اپیل کرتا ہے ۔‘‘

Pakistan Assembly passes resolution against "Indian aggression"

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں