ششی تھرور صاف ہندوستان مہم میں شرکت کے لئے تیار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-04

ششی تھرور صاف ہندوستان مہم میں شرکت کے لئے تیار

تھرواننتا پورم
پی ٹی آئی
کانگریس لیڈر ششی تھرور نے آج باوقار سوچھ بھارت مہم میں شامل ہونے وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت کو قبول کرلیا لیکن اس بات کے خواہاں ہے کہ یہ ٹوکن ازم کے بجائے ایک پائیدار پروگرام ہونا چاہئے ۔ سچن ٹینڈولکر اور پرینکا چوپڑا جیسے دیگر مدعوئین کی جانب سے وزیر اعظم کے چیالنج کو قبول کئے جانے کے بعد بھی تمام دن خاموش رہنے کے بعد سابق مرکزی وزیر نے کل دیر رات ٹوئٹر پر کہا کہ انہیں اعزاز ملا ہے کہ دعوت قبول کی جائے۔ مجھے یہ اعزاز ملا ہے کہ صاف ستھرے ہندوستان کی مہم کے لئے وزیر اعظم مودی کی دعوت قبول کروں وہ بخار سٹ طیارے سے اترے تھے اور ان خبروں کی سماعت کی تھی ان کے لوٹنے کے بعد وہ سوچھ بھارت مہم میں حصہ لیں گے ۔ انہوں نے ٹوئٹر پر یہ بات تحریر کی۔ تھرواننتا پورم سے دوسری میعاد کے لئے لوک سبھا رکن منتخب ہونے والے کانگریس قائد نے کہا کہ وہ ایک طیارے پر رومانیہ جارہے تھے ۔جب انہیں دعوت دینے کا اعلان آیا اور اپنے دورہ کے تعلق سے انہوں نے وزیر اعظم کے دفتر کو اطلاع دی ۔
وزیرا عظم ہند کو اطلاع دی کہ میں بخارسٹ فورم میں شرکت اور خطاب کے لئے رومانیہ جانے والے طیارہ میں سوار تھا جب ان کا اعلان آیا ۔ صاف ستھرا ہندوستان تمام شہریوں کے لئے ہے، تھرور جنہوں نے پہلے دو مواقع پر مودی کی ستائش کی تھی تاہم کہا کہ وہ ٹوکن ازم کے مداح نہیں ہیں اور چیالنج ایک ہفتہ کی تصاویر سے بعید پائیدار ہوگا ۔ انہوں نے ٹوئٹر پر کہا کہ صاف ستھرا ہندوستان ایک بڑی مہم ہے لیکن چیالنج تصاویر کے ایک ہفتہ سے بعید پائیدار ہونا چاہئے ۔عوام کا ذہن تبدیل ہونا چاہئے۔ مودی نے کل تھرور کے بشمول9افراد سے کہا تھا کہ سوچھ بھارت مہم میں شامل ہوں جب کہ مودی کی جانب سے تذکرہ کردہ افراد میں تھرور کی شمولیت کئی افراد کے لئے حیرت انگیز رہی لیکن کانگریس پارٹی نے اس کو کوئی اہمیت نہیں دی ۔

Shashi Tharoor on PM's Invite to Join Clean India Campaign

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں