پاکستان کی بلا اشتعال شدید فائرنگ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-10

پاکستان کی بلا اشتعال شدید فائرنگ

جموں
یو این آئی
جموں میں آج بین الاقوامی سرحد پار سے پاکستان کی بلا اشتعال زبردست فائرنگ کے نتیجہ میں کم از کم60سرحدی چوکیوں کو ن شانہ بنایا گیا۔ بی ایس ایف کے3جوان اور5سیویلینس زخمی ہوگئے ۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ’’ارنیا سب سیکٹر( آر ایس پورہ سیکٹر) میں بی ایس ایف کے3جوان اور5شہری آج صبح ہوئی فائرنگ میں زخمی ہوگئے ۔‘‘پاکستان نے اگلی سرحدی چوکیوں پر فائرنگ شروع کی اور سرحد پر بی ایس ایف کی کم از کم60چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ اس مرتبہ بھاری اسلحہ استعمال کئے گئے اور سرحدی قصبات میں سیویلین علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ۔‘‘ہمارے سپاہیوں نے بھی موثر انتقامی کارروائی کی اور مماثل کیلیبر کے اسلحہ سے فائرنگ کا جواب دیا ۔‘‘تاہم سرحدی مواضعات بشمول ارنیا پٹی مکمل طور پر بند ہے اور مقامی افراد محفوظ مقامات کو منتقل ہوچکے ہیں۔ سرکاری مشنری نے یہ محفوظ مقامات فراہم کئے ہیں ۔ سرحد پار فائرنگ میں اب تک8افراد ہلاک اور زائد از80زخمی ہوگئے ۔ پاکستان نے کل رات دیر گئے سرحد پر زبردست فائرنگ کی تھی ۔ جموں میں ایک عہدیدار نے بتایا کہ ’’پاکستان رینجرس نے کل رات لگ بھگ8بجے ہیرا نگر ، رام گڑھ، ارنیا ، آر ایس پورہ ، کناچک اور پرکوال سینٹرس میں تمام سرحدی چوکیوں پر شدید فائرنگ کی ۔ پاکستان نے چھوٹے اسلحہ ، خود کار اسلحہ سے فائرنگ کی اور82 ایم ایم کے مارٹرس برسائے ۔ نہ صرف سرحد کے اگلے علاقوں بلکہ سیویلین علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔‘‘
یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ کل سامبا کے رام گڑھ ، ارنیا اور آر ایس پورہ سیکٹرس میں سرحد پار سے ہوئی فائرنگ میں2خواتین ہلاک اور20افراد زخمی ہوگئے تھے۔ بی ایس ایف جموں فرنٹیر کے انسپکٹر جنرل راکیش شرما نے کل کہا تھا کہ پاکستان بین الاقوامی سرحد کے ’’سنہرے قواعد‘‘ پر عمل نہیں کررہا ہے ۔ شرما نے ایسی سرحدی چوکیوں کی تعداد کم از کم63بتائی جن پر پاکستان نے فائرنگ کی ہے۔ ڈیویژنل کمشنر شانت مانو نے کل شام کہا تھا کہ گزشتہ4دنوں کے دوران سرحد پار سے فائرنگ میں کم از کم8افراد ہلاک اور75زخمی ہوئے ہیں۔ اس فائرنگ میں کم از کم51مویشی بھی ہلاک ہوئے ۔ سرکاری عمارت میں مختلف کیمپس قائم کئے گئے ہیں ۔ جموں میں قائم کردہ 10کیمپوں میں3ہزار افراد کو ٹھہرایاگیا ہے ۔ سامبا کے7کیمپوں میں2ہزارافراد اور کٹھوعہ کے16کیمپوں میں بھی2ہزار افراد کو ٹھہرایا گیا ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں