مودی حکومت امیروں کے لئے امیروں کی حکومت - ہریانہ میں راہول کا خطاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-10

مودی حکومت امیروں کے لئے امیروں کی حکومت - ہریانہ میں راہول کا خطاب

فیروز پور جھرکا(ہریانہ)
یو این آئی
کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج ساز باز کی سرمایہ کاری اور غریب دشمن پالیسیوں کے سلسلہ میں نریندر مودی حکومت کو نشانہ تنقید بنایا اور اسے امیروں کے لئے امیروں کی جانب سے امیروں کی حکومت قرار دیا ۔ راہول گاندھی نے فیروز پور جھرکا میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لفظ’غریب‘ان کے منہ سے نکلتا ہی نہیں ۔ وہ جو بھی کرتے ہیں صنعت کاروں کے لئے کرتے ہیں ۔ راہول گاندھی نے اسی سیاق و سباق میں الزام عائد کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکہ جانے سے پہلے امریکی کمپنیوں کے مفاد کے لئے کینسر اور ذیابیطس کی دعاؤں کی اقل ترین قیمتوں کو ختم کردیا ۔ راہول گاندھی نے کہا کہ مودی نے امریکہ جانے سے پہلے امریکی کمپنیوں کی خاطر کینسر اور ذیابیطس کی دواؤں کی اقل ترین قیمتیں برخواست کردیں ۔ کینسر کی دوا جو پہلے 8ہزار روپے میں دستیاب تھی ، اب بی جے پی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ایک لاکھ روپے میں دستیاب ہے ۔ راہول گاندھی نے مودی حکومت کو غریب دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ بتدریج اور خاموشی سے مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار ایکٹ اور حصول اراضی ایکٹ کو ختم کررہے ہیں۔ چین اور پاکستان کی جانب سے لڑائی بندی کی خلاف ورزی پر خاموشی اختیار کرنے پر راہول گاندھی نے کہا کہ چینی فوج ہمارے ملک میں داخل ہوگئی تھی اور ہمارے وزیر اعظم چینی صدر کے ساتھ جھولا جھول رہے تھے۔ انہوں نے ایک لفظ تک نہیں کہا۔
مودی کے ان دعوؤں پر کہ گزشتہ60 سال کے دوران ملک میں کچھ نہیں کیا گیا ، راہول گاندھی نے کہا کہ سرحدوں پر ہمارے فوجی اور کھیتوں میں ہمارے کسان موجود ہیں اس کے باوجود ایک نیتا یہ کہتا ہے کہ60سال میں کچھ نہیں ہوا ۔ ملک کی ترقی کے لئے سپاہیوں اور کسانوں کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے راہول گاندھی نے ہریانہ کے لئے ایک نیا نعرہ’’جئے جوان ، جئے کسان اور جئے پہلوان‘‘ دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ساری دنیا میں ہندوستان کو پہچانا او ر تسلیم کیاجاتا ہے ۔ یہ کسی فرد واحد کا نہیں بلکہ آپ کا کارنامہ ہے ۔ کانگریس کے نائب صدر نے کہا کہ گزشتہ10سال کے دوران بھوپیندر سنگھ ہوڈا حکومت نے کافی کام کیا ہے ۔ ہم نے ہریانہ میں جے آئی ایم ایکسٹنشن کیمپس، آئی آئی ٹی ، ایمس، راجیو گاندھی ایجوکیشن سٹی اور ڈیفینس یونیورسٹی کی قیام کی خواہش کی تھی ۔ ہماری حکومت نے یہاں میڈیکل کالج قائم کیا۔ ہم نے آ پ کو ہریانہ میں نیشکر کے لئے اعظم ترین قیمت(310روپے) دی ہے ۔

Modi Govt Catering Only to the Rich: Rahul

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں